بھٹکل انجمن پی یوکالج طلبا ٹیم کی کھیل  کے میدان میں شہنشائیت جاری : تیراکی میں 14 اور کراٹے میں 3گولڈ سمیت کئی تمغے انجمن کے نام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th September 2018, 9:24 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :24/ستمبر(ایس اؤ نیوز)انجمن پی یوکالج بھٹکل کی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس جاری ہے۔ کبڈی اور فٹ بال میں ضلع سطح پر چمپئین بننے کے بعد باسکٹ بال میں رنر اپ کا خطاب جیتا تو اب ضلع لیول کے تیراکی (سوئمنگ )میں 14گولڈ ،09سلور اور 01برانز میڈل جیتا ہے تو کراٹے میں 3گولڈ اور 2سلور میڈل جیت کر کھیل کے میدان میں  شہنشاہ  ہونے کو ثابت کیا ہے۔

کاروار کے میونسپل سوئمنگ پول میں منعقدہ ضلعی لیول کے پی یوکالج سوئمنگ مقابلے میں انجمن کے طلبا نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیاہے۔ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

عبدالجمال200میٹر بیک اسٹروک میں گولڈ،  100میٹر بیک اسٹروک ۔ 400میٹر فری اسٹائل میں سلور اور 500میٹر بیک اسٹروک میں برانز میڈل حاصل کیا ہے۔ محمد انس 100میٹر بیک اسٹروک اور 400میٹر فری اسٹائیل میں گولڈ اور 200میٹر انفرادی میڈلی میں سلور۔ محمد جالد 100میٹر بیک اسٹروک میں گولڈ۔200میٹر بیک اسٹروک ، 50میٹر فری اسٹائل اور 800میٹر فری اسٹائل میں سلور میڈل۔ فرزد نیلاور 800میٹر فری اسٹائل میں سلور۔ شموئیل 800میٹر فری اسٹائل میں گولڈ۔ محمد بلال 50میٹر بٹر فلائی میں سلور۔ 1500میٹر فری اسٹائل میں گولڈ۔ احمد 50میٹر فری اسٹائل میں گولڈ اور 100میٹر فری اسٹائل میں گولڈ۔ عبدالرحمن 50میٹر فری اسٹائل اور 100میٹر فری اسٹائل میں سلورتو میڈلی میں گولڈ۔ عبداللہ رکن الدین میڈلی ریلے میں گولڈ۔ اجتبا اسدی میڈلی ریلے میں گولڈ۔ حیان کولا میڈلی ریلے میں گولڈ۔ الطاف میڈلی ریلے میں گولڈ اور اصیل شاہ بندری 400میٹر فری اسٹائل میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے کالج اور انجمن انتظامیہ اور بھٹکل کانام روشن کیاہے۔

اسی طرح کاروار کی سرکاری پی یوکالج میں منعقدہ ڈسٹرکٹ لیول کراٹے مقابلہ جات میں انجمن پی یوکالج کے طلبا نے 3گولڈ اور 2سلور میڈل حاصل کئے ہیں ان کی تفصیل ذیل میں ہے۔ سید محمد ایس جے 61-65کے زمرے میں ، ایہاب رکن الدین 46-50 اور اسماعیل کاکڑے  40-45وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل جیتا ہے تو محمد مکرم اور اسماعیل کاشف نے سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ کالج طلبا کی کھیل میدان میں بہترین کارکردگی پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری، کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن شاہ بندری، کالج پرنسپال محمد یوسف کولا، فزیکل ڈائرکٹر کے کلیم اللہ سمیت تمام لکچرر س وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔