آندھرا پردیش میں سڑک حادثہ،ا سپین کے چار شہریوں سمیت پانچ ہلاک
حیدرآباد،5؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آندھرا پردیش میں آج ایک شدید سڑک حادثے ہوا جس میں ا سپین کے چار شہریوں سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی۔یہ حادثہ ریاست کے چتور ضلع میں ہوا۔اس حادثے میں ا سپین کے ہی دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ چتور ضلع میں آج ایک منی بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان ٹکر ہو جانے پرا سپین کے چار شہریوں اور ان کے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔حادثے میں سپین کے دو دیگر شہری زخمی بھی ہو گئے۔یہ معلومات پولیس نے دی ہے۔یہ غیر ملکی شہری انت پرامو ضلع سے پڈوچیری جا رہے تھے۔راستے میں مدناپللے-پگانورو راستے کے ایک موڑ پر منی بس اور ٹرک کی ٹکر ہو گئی۔غیر ملکی شہری سپین کے گروپ کی طرف سے چلائے جارہے رورل ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے انتپرامو کے ایک گاؤں میں شروع کئے گئے ترقیاتی کاموں کو دیکھنے آئے تھے۔چتور ضلع کے کلکٹر پی ایس پردیمن نے مدناپللے کے وائس کلکٹرکار ویتری سیلوی کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کے لئے علاقے کے ہسپتال میں علاج علاج یقینی بنائیں اور مرنے والوں کے پوسٹ مارٹم کے عمل کو بغیر کسی تاخیر کے پورا کیا جائے۔