دہلی کے 400 پیٹرول اور سی این جی پمپ بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2018, 9:15 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 22؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی حکومت کے پیٹرول ، ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) گھٹانے سے انکار کرنے کے خلاف آج دہلی کےآج 400 پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے دہلی پیٹرول ڈیلرس ایسوسیشن (ڈی پی ڈی اے) کے ذمہ دار نے بتایا کہ یہ ہڑتال آج (22اکتوبر) صبح 6 بجے سے شروع ہو کر کل یعنی 23 اکتوبر صبح 5 بجے تک چلے گی اور اس دوران کسی بھی پیٹرول پمپ سے پیٹرول، ڈیزل اور سی این جی نہیں ملیں گے ۔

ڈی پی ڈی اے کے صدر نشچل سنگھانیہ نے کہا ’’مرکز نے 4 ستمبر کو پیٹرول اور ڈیزل پر 2.50 روپے فی لیٹر ٹیکس میں کٹوتی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دہلی کی پڑوسی ریاستوں نے اس کٹوتی کو لاگو کر دیا تھا اور اتنی ہی کٹوتی ریاست کے حصہ میں سے بھی دی گئی تھی جو کل ملاکر 5 روپے ہو گئی تھی لیکن دہلی حکومت نے اپنے حصہ کی کٹوتی نہیں کی تھی جس کی وجہ سے صارفین کو دہلی میں پیٹرول مہنگا مل رہا ہے ساتھ میں پیٹرول پمپ مالکان کی پریشانی بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ اب زیادہ تر لوگ پڑوسی ریاست ہریانہ اور اتر پردیش سے پیٹرول اور ڈیزل لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بکری کم ہو گئی ہے‘‘۔

اس ہڑتال کے بعد دہلی میں ٓاج زبردست پریشانی ہونے والی ہے اور صبح سے ہی اسکوٹر والوں نے زیادہ چارج کرنا شروع کر دیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اعظم خان کے سامنے بی جے پی کا کوئی بھی ہتھکنڈہ کارگر نہیں ہوگا: مایاوتی

اترپردیش کے رامپور پارلیمانی سیٹ سے سماجوادی کے قدآور لیڈر و پارٹی امیدوار اعظم خان کی حمایت میں ووٹروں سے ووٹ کرنے کی اپیل کرتی ہوئیں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی لاکھ ہتھکنڈے اپنائے لیکن رامپور سے اتحاد کے امیدوار اعظم خان کی جیت یقینی ہے۔

مودی چنندہ صنعت کاروں کے چوکیدار، عوام دوسرا موقع نہیں دے گی: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ ملک کی چوکیداری کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی حقیقت میں انیل امبانی سمیت کچھ چنندہ صنعت کاروں کے چوکیدار ہیں اس لئے عوام نے انہیں ڈیوٹی سے ہٹانے کا من بنا لیا ہے۔

فلم کے بعد پی ایم مودی پربنی ویب سیریز کے نشریات پربھی الیکشن کمیشن نے لگائی روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ منسلک ایک ویب سیریز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جھٹکا لگا ہے۔دراصل الیکشن کمیشن نے اس ویب سیریز کو ریلیز کر رہے پلیٹ فارمس ارس ناؤ کو نوٹس جاری کر اسے فوری اثر سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات: اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر نے کمٹہ اوربھٹکل میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا لیا جائزہ

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ضلع شمالی کینرا کے حلقے میں واقع کمٹہ اور بھٹکل شہروں میں پارلیمانی الیکشن کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کی گئی حتمی تیاریوں کا معائنہ کیا۔

دو مراحل میں ایس پی۔بی ایس پی اور کانگریس ’ صفر‘: یوگی

اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کے اختتام پذیر ہو چکے دو مراحل میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس ’ صفر‘ رہی ہیں۔ یوگی نے سنبھل میں ایک جلسہ عام میں کہا کہ ووٹنگ کے دو مرحلے ہو چکے ہیں۔ بی جے پی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ انہوں نے ...

لوک سبھا انتخابات: کیا اُترکنڑا میں انکم ٹیکس کے مزید چھاپے پڑنے والے ہیں؟

پارلیمانی الیکشن کے پس منظر میں محکمہ انکم ٹیکس اور انتخابی نگراں اسکواڈ کی طرف سے مختلف ٹھکانوں پر جو چھاپے مارے جارہے ہیں، اس تعلق سے خبر ملی ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں مزیدکئی سیاسی لیڈروں اورتاجروں کے ٹھکانوں پر چھاپے پڑنے والے ہیں۔