اخبار پڑھتے ہوئے انادرمک ممبر اسمبلی کو کوپڑادل کادورہ،ہوئی موت
کویمبٹور ، 21 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈو میں آل انڈیا انا دراوڑ منیتر کجھگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے ممبر اسمبلی آر کان گاراج کا جمعرات کی صبح دل کادورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا،وہ 64 سال کے تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ صبح تقریبا 7 بجکر 40 منٹ پر وہ اپنے گھر میں اخبار پڑھ رہے تھے، اسی دوران انہیں کارڈیک اریسٹ ہوا۔ان کے خاندان میں ان کی بیوی، بیٹے اور بیٹی ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کویمبٹور ضلع میں سلور اسمبلی حلقہ سے ممبر اسمبلی کانگاراج جس وقت اخبار پڑھ رہے تھے، اسی وقت اچانک انہیں کارڈیک اریسٹ ہوا۔پڑوس سے ممبر اسمبلی کی رہائش گاہ پر آئے ایک ڈاکٹر نے ان کو بچانے کی پوری کوشش کی، لیکن انہیں بچا نہ سکے۔سلطان پیٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ان کا جسد خاکی رکھا گیا ہے، جہاں لوگ انہیں خراج عقیدت پیش کر سکیں گے۔