صدر کے بعد شاید میں ہی افغانستان کی سب سے مقبول ہستی ہوں:راشد خان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th May 2018, 2:23 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ، 29 مئی (یو این آئی) انڈین پریمئرلیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افغانستان کے اسٹار بولر راشد خان کے ہندوستان میں خوب چرچے ہونے لگے ہیں اور وہ سوشیل میڈیا آئکون بن گئے ہیں۔اپنی شہرت اور کامیابی پر ناز کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ صدر کے بعد شاید میں ہی افغانستان کی سب سے مقبول ہستی ہوں۔راشد خان ٹی 20 کی عالمی رینکنگ میں پہلے سے ہی پہلے نمبر پر ہیں لیکن آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی نے ان کی اہمیت میں مزید اضافہ کیا ہے ۔آئی پی ایل کے فائنل سے قبل افغانستان کے اسٹار بولر راشد خان انڈیا کے سوشیل میڈیا پر چھائے رہے ،انہوں نے پلے آف میں کولکتہ کو اپنی بہترین آل راؤنڈ کارکردگی سے تقریباً تنہا شکست دے دی اور اسی لیے ان کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے ۔انڈین پریمئرلیگ کا سیزن 11 اب تک کے سب ہی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ دلچسپ رہا۔حیدرآباد کی ٹیم میں چنے جانے والے انیس سالہ افغانی کرکٹر راشد خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پورے ٹورمنٹ میں حیدرآباد کی ٹیم سبھی ٹیموں پر حاوی رہی۔جہاں ایک طرف معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے انہیں ٹی 20 کا بہترین اسپنر قرار دے دیا تو دوسری جانب بہت سے ہندوستانی ٹوئٹرصارفین انہیں ہندوستانی شہریت دیئے جانے کا مطالبہ کرنے لگے ۔سچن ٹنڈولکر نے لکھاکہ 'مجھے ہمیشہ یہ محسوس ہوا کہ راشد خان اچھے اسپنر ہیں لیکن اب مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ وہ اس فارمیٹ میں دنیا کے بہترین اسپنر ہیں۔ اس کے ساتھ ان کے پاس بیٹنگ کا بھی ہنر ہے ، عظیم شخص۔'اس ٹوئٹ کے بارے میں جب راشد خان کو اپنے دوست سے پتہ چلا تو انہوں نے بہت حیرت کا مظاہرہ کیا۔اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ٹنڈولکر کے ٹوئٹ کے بارے میں جاننے کے بعد میں ایک دو گھنٹے تک جواب دینے کے قابل نہیں رہا، مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میں اس ٹوئٹ کے جواب میں کیا لکھوں۔راشدخان کا کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر پورے افغانستان میں بہت زیادہ شہرت رکھتے ہیں اور پسند کئے جاتے ہیں،ان کے اس ٹوئٹ کو پورے افغانستان نے پڑھا ، یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے میری تعریف کی۔'افغان صدر نے بھی راشد خان کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوست ملک ہندوستان کا افغانستان کے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ افغان کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں ان کی صلاحیت دکھانے کا موقع دیا ۔انہوں نے راشد خان کو ہندوستان کو دینے سے انکار کردیا۔واضح رہے آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن کی نیلامی میں لیگ اسپنر راشد خان کو افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ قیمت ملی ۔ان کو گزشتہ چیمپئن سن رائزر حیدرآباد نے چار کروڑ روپے میں خریدا ، ان کی بیس پرائس50لاکھ روپے تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بے حد دلچسپ؛ ٹائی ہونے کے بعد سوپر اوور میں بھی اسکور برابر؛ باونڈریس زائد ہونے پر انگلینڈ پہلی مرتبہ بنا ورلڈ چیمپئن

لندن کے لارڈس میدان میں منعقد ورلڈ کپ 2019 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ڈرامائی انداز میں ٹائی ہونے کے بعد  انگلینڈ  نے سوپر اوور کے بعد نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے   میں شکست دے دی اور پہلی بار عالمی کپ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ فائنل مقابلہ اتنا دلچسپ اور کانٹے کا رہا کہ  ...

عالمی کپ فائنل: کون رقم کرے گا تاریخ، نیوزی لینڈ یا انگلینڈ!

قریب ڈیڑھ ماہ کی مہم جوئی کے بعد اب آئی سی سی ورلڈ کپ کا اختتام ہونے جا رہا ہے اور لندن کے لارڈز کے میدان پر نیوزی لینڈ اور میزبان انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ہونے والے فائنل میں جیت کسی بھی ٹیم کی ہو 'تاریخ 'بننا طے ہے۔

انگلینڈ 27 سال بعد ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا،دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست

تاریخ بدلنے کو تیار، انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست۔

ہندوستان کی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست، نیوزی لینڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ورلڈکپ 2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو 18 رنز سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کیویز کی جانب سے دیے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر 1 بیٹنگ لائن 221 رنز بنا سکی۔

عالمی کپ 2019ء میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر

عالمی کپ 2019ء میں ہندوستان  اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر۔ نیوزی لینڈ نے 46.1 اووورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے۔ میچ  ریزور ڈے  آج بدھ کو دوبارہ شروع ہو گا۔ نیوزی لینڈ اسی سکور سے اننگز کا آغاز کرئے گی۔