بھٹکل میں  سوامی وویکانند کی شکاگو تقریر کے 125برس مکمل ہونے پر پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd October 2018, 6:31 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :3/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) شکاگو میں سوامی وویکانند کی تقریر کے 125سال مکمل ہونے پر یو ا برگیڈ اور سہودری نویدیتا پرتشٹھان کے اشترا ک سے گروسدھیندرا کالج میں ’’پھر ایک بار فتح ‘‘ پروگرام کا انعقادہوا۔ اس سلسلے میں یوا برگیڈ کے چکرورتی سولی بیلے کی  رتھ یاترا کو جلوس کی شکل  میں کالج گراؤنڈ لایاگیا۔

یہاں منعقدہ پروگرام بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکاگو میں سوامی وویکانند کی تقریر سے دنیا کو یہ معلوم ہواکہ تمام طبقات ، نسل کا بھگوان ایک ہی ہے۔ وویکانند صرف ایک سنت نہیں  بلکہ ایک فوجی بھی تھے۔ سوامی وویکانند نے نوجوان کے لئے بہت بڑا پیغام دے کر ان کی رہنمائی کی ہے۔ پروگرام میں موظف فوجی ایم ڈی پھکی ،نارائن پائی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...