بھٹکل: سیسہ تیاری فیکٹری پر تحصیلدار کی قیادت میں چھاپہ : اشیاء ضبط ، کیس درج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd February 2018, 7:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/ فروری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت حدود میں چل رہی سیسہ تیاری فیکٹری پر عوامی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بھٹکل تحصیلدار وی این باڈ کر کی قیادت میں تحصیل افسران نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے فیکٹری کو ضبط کرلینےکا واقعہ جمعرات کی شام پیش آیا ہے۔

تما نائک کی ملکیت والی زمین پر گذشتہ تین مہینوں سے سیسہ تیاری فیکٹری چل رہی تھی ۔ علاقہ کے عوام فیکٹری سے ہونےوالی آلودگی کو لے کر کافی پریشان تھے اس سلسلے میں انہوں نے تحصیل افسران کو شکایت بھی سونپی تھی ، تحصیل افسران متعلقہ فیکٹری مالکان کو نوٹس جاری کرتےہوئے فیکٹری بند کرنے کاحکم دیا تھا۔ لیکن فیکٹری تحصیل افسران کی نوٹس پر توجہ نہ دیتے ہوئے یوں ہی جاری تھی تو تحصیلدار کی قیادت میں چھاپہ مارکر اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

اسی معاملےکو لے کر ایک شخص پر حملہ کئے جانے کے متعلق بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔ ملزم کے طورپر بیلکے گرام پنچایت صدر رمیش نائک کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رمیش نائک اور دیگر افراد پر کیس درج کرلینےکے بعد جانچ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...