21مارچ سے ایس ایس ایل سی امتحانات : اترکنڑا ضلع میں کل 9766طلبا و طالبات کی سالانہ امتحانات میں شرکت
کاروار:19؍مارچ (ایس او نیوز)طلبا کی تعلیمی زندگی کا پہلا اہم مرحلہ ایس ایس ایل سی کے سالانہ امتحانات 21مارچ 2019سے 04 اپریل 2019منعقد ہونگے ۔ جس کے لئے اترکنڑا ضلع محکمہ تعلیمات عامہ پوری طرح تیار رہنے کی ڈپوٹی ڈائرکٹر کے منجوناتھ نے اطلاع دیتے ہوئے جانکاری دی ہے کہ اترکنڑا تعلیمی ضلع کے 5تعلقہ جات میں 185ہائی اسکول ہیں ۔ جہاں امسال کل 9766طلبا ایس ایس ایل سی کے سالانہ امتحانات میں شریک ہونگے، جس کے لئے کل 38امتحانی مراکز بنائیں گے۔ خیال رہےکہ اترکنڑا ضلع کو تعلیمی سطح پر دو ضلعوں سرسی اور کاروار میں تقسیم کیاگیا ہے۔ تعلقہ جات کی سطح پر اسکولوں اور طلبا سمیت دیگر تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔ ضلع میں کل 185ہائی اسکول ہیں، جن میں 49سرکاری ، 89امدادی ،43غیر امدادی ، 2کتوررانی چنمارہائشی اور 2مرارجی دیسائی رہائشی ہائی اسکول ہیں۔
نمبر شمار تعلقہ کا نام سرکاری امدادی غیر امدادی رہائشی کل ہائی اسکول
01 انکولہ 11 13 4 01 29
02 بھٹکل 12 09 14 02 37
03 ہوناور 11 16 08 00 35
04 کاروار 07 31 11 00 49
05 کمٹہ 08 20 06 01 35
کل 49 89 43 04 185
ایس ایس ایل سی امتحانات میں شریک ہونےو الے طلبا و طالبات کی تفصیلات
نمبرشمار بلاک ریگولر طلبا پرائیویٹ طلبا ریگولر ریپیٹر طلبا پرائیویٹ ریپیٹر طلبا این ایس آر کل
01 انکولہ 1280 25 69 09 01 1384
02 کاروار 2058 51 42 23 01 2175
03 کمٹہ 2060 24 58 07 00 2149
04 ہوناور 1861 23 23 03 00 1910
05 بھٹکل 1930 164 14 40 00 2148
کل 9189 287 206 82 02 9766
اسی طرح انکولہ میں 4، بھٹکل میں 9، ہوناور میں 8، کاروار میں 11اور کمٹہ میں 6 امتحانی مراکز کے ساتھ ضلع میں مجموعی 38 امتحانی مراکز کو تشکیل دیتے ہوئے 177عملہ خدمات انجام دیں گے۔
گزشتہ سال اپریل 2018میں ایس ایس ایل سی نتائج کی ضلعی شرح 88.12فی صد تھی جو ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔ رواں سال بھی اس کو باقی رکھتے ہوئے مزید بہتری لانے کی کوشش کئے جانےکی تعلیمات عامہ کے ڈپوٹی ڈائرکٹر کے منجوناتھ نے جانکاری دی ہے۔