بیلتنگڈی میں8سالہ لڑکا نالے میں غرق
بیلتنگڈی3؍جون (ایس او نیوز)یہاں سے قریب بنڈارونامی گاؤں میں ایک آٹھ سالہ لڑکا اُس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ برساتی نالے میں بہہ کر غرق ہوگیا۔
لڑکے کی شناخت کوشک وادپا گوڈا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کوشک شام کے وقت اپنےگھر کے باہر واقع پانی کے نالے کے قریب کھڑا تھا کہ اچانک تیزی سے آنے والی پانی کی لہر اسے دور بہا لے گئی اور وہ غرقاب ہوگیا۔کوشک اپنے بھائی بہنوں میں ماں باپ کا دوسرا بیٹا تھا۔