کاروار: بس کا ٹکٹ کرایہ 33روپے ۔ساتھ میں موجود کتے پر لگا 400 روپے جرمانہ !

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th December 2018, 10:00 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار 26؍دسمبر ( ایس او نیوز) کے ایس آر ٹی سی کے قوانین کے مطابق بسوں میں سفر کے لئے جس فاصلے کا کرایہ 33روپے ہے اسی فاصلے کے لئے ساتھ میں کتا موجود ہوتوٹکٹ نہ لینے پر 400روپے جرمانہ بن جاتا ہے۔

ایسا ہی واقعہ کاروار تعلقہ کے آمدلّی علاقے میں پیش آیا جب ایک مسافر نے اپنے پالتو کتے کا ٹکٹ خریدے بغیر بس میں سفر کرنے کی کوشش کی۔ جب بھٹکل ڈپو کی بس گوا کے مڈگاؤں سے بھٹکل کی طرف آرہی تھی تو انکولہ کا ایک شخص کاروار بس اسٹانڈ سے اس میں سوار ہوگیا۔ اس نے اپنا ٹکٹ تو لے لیا مگر اپنے پالتو کتے کا ٹکٹ نہیں خریدا۔ 

اس دوران آمدلّی کے پاس ٹکٹ چیکنگ اسکواڈ کے افسران بس میں سوار ہوگئے اور جب کتے کو بغیر ٹکٹ بس میں سفر کرتے ہوئے پایا تو قانون کے مطابق ا س پر 400روپے جرمانہ لگادیا۔ افسران نے مسافروں کوبتایا کہ چوپایے جانوروں کے لئے بس میں سفر کرنا ہوتو پورا ٹکٹ لینا ہوتا ہے اور اگر جانور دو پاؤں والا ہو (مرغی ، پرندے وغیرہ) تو آدھا ٹکٹ خریدنا ضروری ہے۔

اس طرح کاروار سے انکولہ تک کا سفر جو 33روپوں میں ختم ہونے والاتھا ، وہ پالتو کتے کی وجہ سے چار سو روپے جرمانے کا ساتھ پوراہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

ساگر مالا منصوبہ: انکولہ سے بیلے کیری تک ریلوے لائن بچھانے کے لئے خاموشی کے ساتھ کیاجارہا ہے سروے۔ سیکڑوں لوگوں کی زمینیں منصوبے کی زد میں آنے کا خدشہ 

انکولہ کونکن ریلوے اسٹیشن سے بیلے کیری بندرگاہ تک ’ساگر مالا‘ منصوبے کے تحت ریلوے رابطے کے لئے لائن بچھانے کا پلان بنایا گیا اور خاموشی کے ساتھ اس علاقے کا سروے کیا جارہا ہے۔

ماڈرن زندگی کا المیہ: انسانوں میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان۔ ضلع شمالی کینرا میں درج ہوئے ڈھائی سال میں 641معاملات!

جدید تہذیب اور مادی ترقی نے جہاں انسانوں کو بہت ساری سہولتیں اور آسانیاں فراہم کی ہیں، وہیں پر زندگی جینا بھی اتنا ہی مشکل کردیا ہے۔ جس کے نتیجے میں عام لوگوں اور خاص کرکے نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

منگلورو پولیس نے ایک اور مشکوک کار کو پکڑا؛ پنجاب نمبر پلیٹ والی کار کے تعلق سے پولس کو شکوک و شبہات

دو دن دن پہلے لٹیروں اور جعلسازوں کی ایک ٹولی کے قبضے سے منگلورو پولیس نے ایسی کار ضبط کی تھی جس پر نیشنل کرائم انویسٹی گیشن بیوریو، گورنمنٹ آف انڈیا لکھا ہوا تھا۔اب مزید ایک مشکوک کار کو پولیس نے اپنے قبضے میں لیا ہے۔ جس پر بھی گورنمینٹ آف انڈیا لکھا ہوا ہے۔

شیوپرکاش دیوراج بنے ضلع شمالی کینرا کے نئے ایس پی۔ ونائیک پاٹل کا کلبرگی تبادلہ۔ بھٹکل سب انسپکٹر کا بھی تبادلہ

ضلع شمالی کینرا کے نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر شیوپرکاش دیوراج کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ایس پی ونائیک پاٹل کا تبادلہ کلبرگی کے لئے کردیاگیا ہے۔

مرڈیشور ساحل پر ماہی گیروں اور انتظامیہ افسران کے درمیان پارکنگ جگہ کو لےکر تنازعہ: ماہی گیروں کا احتجاج  

مرڈیشور میں مچھلی شکار پیشہ کے لئے جگہ مختص کرنے اور ماہی گیر کشتیوں کو  محفوظ رکھنے کےلئے جگہ متعین کرنے کے متعلق   ماہی گیروں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان پھر ایک بار تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

بھٹکل محکمہ تحصیل کے عملے  نے   سیاہ پٹی باندھ کرانجام دیں خدمات : ’ بنگلورو چلو ‘احتجاج کی حمایت

کرناٹکا سروئیر،رونیو مینجمنٹ اور رجسٹرار ملازمین سنگھ (کرناٹکا راجیا بھوماپنا ، کندایا ووستھے متو بھو داخلیگل کاریانرواہک نوکررسنگھ  ) کی جانب سے مختلف مطالبات کو حل کرنےکی مانگ لے کر 4ستمبر کو منائی جارہی ’ بنگلورو چلو ‘ احتجاج کی حمایت میں بھٹکل کے مختلف محکمہ جات کے عملے ...

کاروارمیں ریڈ الرٹ کے باوجود کوسٹل سیکیوریٹی پولیس کی انٹر سیپٹر کشتیاں نہیں اتریں سمندر میں!

ابھی دو دن پہلے ملک کی خفیہ ایجنسی نے سمندری راستے سے دہشت گردانہ حملہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جس کے بعد پوری ریاست کرناٹکا میں اور بالخصوص ساحلی کرناٹکا میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

منگلورو:ڈاکٹرمریم انجم بن گئیں خواتین سے متعلقہ کینسرکے علاج میں ایم سی ایچ ڈگری پانے والی جنوبی کینرا کی پہلی ماہر ڈاکٹر 

ڈاکٹر مریم انجم نے خواتین سے متعلقہ کینسر کے شعبے میں خصوصی مہارت والی ایم سی ایچ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ جس کے ساتھ انہیں جنوبی کینرا میں اس طرح کی مہارت پانے والی پہلی ڈاکٹر ہونے کا اعزاز ملا ہے۔