ناجائز تعلقات کے شبہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، ملزم گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th August 2017, 12:12 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 19،؍اگست (ایس او نیوز) اوروا پولیس اسٹیشن کے حدود میں کوٹارا چوکی نامی مقام پر مشکوک کردار کی وجہ سے شوہر نے بیوی کو قتل کرڈالا۔موصولہ رپورٹ کے مطابق جے بی لوبو روڈ پر رہنے والی بلوسم لوبو(31سال) نامی خاتون کے دوسرے شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ جس کی وجہ سے اس کے شوہرولیم لوبو (35سال)اور اس کے درمیان جھگڑا ہوگیا ۔جس کے دوران مبینہ طور پرولیم نے اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے۔

واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کرنے کے ساتھ ولیم لوبو کو حراست میں لے لیا۔ اوروا پولیس اسٹیشن میں لوبو کے خلاف دفعہ 302کے تحت کیس داخل کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...