باغپت میں ٹرک پلٹی ، 30افراد شدید زخمی
مظفر نگر، 13نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )باغپت ضلع کے پوتھاڑ گاؤں کے قریب ایک نالے کو پار کرنے کے دوران ایک ٹرک کھائی میں گر گیا اس حادثے میں خواتین سمیت کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق ٹرک میں تقریبا 100 افراد تھے۔ ٹرک باغپت ضلع کے کوٹھرا گاؤں میں ایک اینٹ بھٹے جا رہی تھی۔ اس ٹرک میں سوار سبھی افراد اینٹ بھٹے پر کام کرنے والے مزدور ہیں ۔ یہ حادثہ کل شام پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دس افراد کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں مقامی نرسنگ ہوم میں طبی امداد کیلئے داخل کرایا گیا ہے ، واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا ۔