بی جے پی کواقتدار سے دور رکھنے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کیا:ڈاکٹر جی پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd May 2018, 4:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:21؍مئی(ایس او نیوز) کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے آج کہاکہ فرقہ پرست بی جے پی کو کرناٹک میں اقتدار سے دور رکھنے کانگریس نے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ریاست میں ایک مرتبہ اور اقتدار پر نہ آئے اس لئے ہم نے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کیاہے۔ پرمیشور نے کہاکہ ریاست میں معلق اسمبلی کے نتائج ظاہر ہونے کے بعد بی جے پی کو اقتدار سے روکنے ہمیں ایسا قدم اٹھانا ضروری تھا۔ شہر میں کے پی سی سی دفتر میں منعقدہ سابق وزیراعظم آنجہانی راجیوگاندھی کی برسی کی تقریب میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے پرمیشور نے کہاکہ ملک میں وزیراعظم نریندرمودی کے اقتدار پر آنے کے بعد سے ملک میں عوام خوف کے ماحول میں زندگی بسر کررہے ہیں اور ہر محاذ پر سماج کی توڑ پھوڑ کا کام ہورہاہے۔ ان حالات میں سکیولرزم کا تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ حال ہی میں ریاستی اسمبلی کے لئے ہوئے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اکثریت نہیں ملی۔ یہ سب جانتے ہیں۔ لیکن اقتدار فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کے ہاتھوں میں جانا کتنا خطرناک ہوگا اس کو محسوس کرتے ہوئے کانگریس ہائی کمان نے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس نے اقتدار حاصل کرنے کے مقصد سے یہ اتحاد نہیں کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی بی جے پی حکومت اگر سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی ترقی پسند پالیسیوں پر عمل کرے تو ہندوستان کی ترقی کی مثال دی جاسکتی ہے۔ اس تقریب میں پارٹی ورکرس کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ہارگئے ہیں۔ اس وجہ سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ آج ہارے ہیں تو کل جیت جائیں گے۔ جس جوش وخروش کے ساتھ پارٹی کے لئے کام کیا کرتے تھے اسی جوش وخروش کو باقی رکھیں۔ آج راجیو گاندھی کی 27ویں برسی کے موقع پر بنگلور پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے راجیوگاندھی کی تصویر پر گل چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 

21ویں صدی میں اہم رول: اس تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہاکہ ملک کو 21ویں صدی کے لئے تیار کرنے میں راجیو گاندھی کا اہم رول رہا۔ آنجہانی راجیو گاندھی نے ملک کو 21ویں صدی کے لئے تیار کیا تھا۔ شعبہ مواصلات میں راجیوگاندھی نے اس ملک کو جو سمت دی اس پر عمل کرکے یہ شعبہ آج اتنی ترقی کیاہے۔ خواتین کو انتظامیہ میں حصہ دار بنانے کی سوچ بھی راجیو گاندھی ہی کی تھی۔ اس موقع پر ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ راجیوگاندھی نے نہ صرف کانگریس کو طاقت فراہم کی بلکہ تمام پارٹی لیڈروں اور ورکرس کو اپنا ایک کنبہ سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بنگلور کو سلیکان سٹی کے نام سے عالمی سطح پر متعارف کرانے کا سہرا راجیوگاندھی کو جاتاہے۔ اس تقریب میں شرکت کرنے والے اہم قائدین میں بی کے ہری پرساد، دنیش گنڈوراؤ، ایس آر پاٹل، رام لنگاریڈی، ایشورکھنڈرے اور سلیم احمد بھی شامل ہیں۔ سینکڑوں پارٹی ورکرس نے اس تقریب میں شرکت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...