یوسف پٹھان کی سنچریاں بڑودہ کو بچانہیں سکیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th October 2017, 12:43 PM | اسپورٹس |

اندور:9؍/اکتوبر (ایجنسی) ہندوستانی قومی ٹیم کے لئے کھیل چکے بڑودہ کے یوسف پٹھان نے مدھیہ پردیش کے خلاف رنجی ٹرافی مقابلے میں دونوں اننگز میں سنچری لگانے کا کارنامہ انجام دیالیکن اس کے باوجود ان کی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔یوسف پٹھان نے دونوں اننگز میں سنچری بناکر رنجی ٹرافی کا شاندار آغاز کیا لیکن ان کی اس بہترین اننگز کے باوجود بڑودہ کو گرپ سی کے میچ میں آج مدھیہ پردیش کے ہاتھوں8 وکٹ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑودہ کی ٹیم نے فالوآن کرتے ہوئے آج صبح اپنی دوسری اننگز ایک وکٹ پر 41 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ مدھیہ پردیش کے ایشورپانڈے (40 رن دے کر5؍ وکٹ) کی قاتلانہ گیند بازی کی وجہ سے بہت جلد ہی ٹیم کا اسکور سات وکٹ پر 68 رن ہو گیا۔ پہلی اننگز میں 111 رن بناچکے یوسف پٹھان ( 136ٹاٹ آؤٹ) اور اتیت سیٹھ (109) نے یہاں سے آٹھویں وکٹ کیلئے 218 رن کی ساجھیداری کرکے ٹیم کو اننگز کی ہار سے بچایا۔اتیت سیٹھ کی یہ فرسٹ کلاس میچوں میں پہلی سنچری ہے۔غور طلب ہے کہ بڑودہ نے اپنی دوسری اننگز میں 318 رن بنائے۔ اس طرح سے مدھیہ پردیش کو 70 رن کا ہدف ملا۔ اس نے2؍ وکٹ پر 73 رن بناکر جیت درج کی ۔ہرمیت سنگھ 44 اور رجت پاٹیدار 23 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سیٹھ نے19 رن دے کر2؍وکٹ لئے ۔ مدھیہ پردیش نے اپنی پہلی اننگز8؍وکٹ پر 551 رن بناکر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں بڑودہ 302 رن بناکر آؤٹ ہو گیا تھا۔ مدھیہ پردیش کو اس جیت سے 6؍ پوائنٹس ملے۔

ایک نظر اس پر بھی

تیز گیند باز محمد سراج اور شریس ایّر نیوز لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹی 20میاچ کی ہندوستانی ٹیم میں شامل

کپتان وراٹ کوہلی نے ابھی تک آرام نہیں کیا ہے جبکہ حیدرآباد کے کھلاڑی  محمد سراج اور ممبئی کے بیٹسمین شریس ایّرکو 1 نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچ کی ٹی 20 سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست

کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔