منگلورو: بیلّور کراس پر حادثہ۔ دونوجوان ہوئے ہلاک۔10افراد زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th February 2019, 8:23 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو19؍فروری (ایس او نیوز)شہر سے بنگلورو کی طرف جانے والی ایک ٹویوٹا کار بیلّور کراس کے پاس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں دو نوجوان موت کا شکار ہوگئے اور دیگر دس افراد زخمی ہوگئے جن میں پیدل راہگیر بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

حادثے میں مہلوک نوجوانوں کی شناخت امتیاز(20سال) اور محمد شاہنواز (19سال) کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ مزمل، صفوان اور مشتاق شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ شاہنواز، ہدایت اللہ، شیروان، محمد شاکر،سلمان فارش اور شاہنوازکو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ یہ تمام نوجوان کنور کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ سوشیلمانامی ایک ٹیچرجو اس مقام سے پیدل گزر رہی تھی ، وہ زخمی ہوگئی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ ٹویوٹا انووا کار میں ان نوجوانوں نے چار دن کے ٹور کا پروگرام بنایا تھا۔ صبح 2بجے وہ کنور سے بنگلورو کی طرف نکلے تھے۔ صبح 7بجے کے قریب نیشنل ہائی وے 75پر اچانک کار کا ٹائر پھٹ جانے سے کار بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے ڈھانے کے کمپاؤنڈ سے ٹکراگئی۔ ٹکر ایسی شدید تھی کہ امتیاز اور محمد شاہنواز موقع پر ہی فوت ہوگئے۔امتیاز کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ منگلورو کے بندر علاقے میں اس کی چاکلیٹ کی دکان تھی جبکہ محمد شاہنواز منگلورو کے ایک پرائیویٹ کالج میں پی یو سی کا طالب علم تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...