ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تینگنگونڈی کراس ہائی وے پر لاری کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

بھٹکل تینگنگونڈی کراس ہائی وے پر لاری کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

Thu, 16 Oct 2025 01:15:17    S O News

بھٹکل، 16 اکتوبر (ایس او نیوز): بھٹکل کے تینگنگونڈی کراس نیشنل ہائی وے پر پیش آئے ایک المناک حادثے میں اسکوٹر سوار نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت محمد محتشم ابن انیس محتشم (18) کے طور پر کی گئی ہے۔

IMG-20251016-WA0007

اطلاع کے مطابق، پلے ووڈ سے لدی ایک لاری کیرالہ سے ممبئی کی طرف جارہی تھی کہ اچانک تینگنگونڈی کراس سے ایک اسکوٹر نیشنل ہائی وے پر داخل ہوئی اور لاری کی زد میں آگئی۔ حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً بارہ بجے پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق، محمد محتشم فردوس نگر کا رہائشی تھا اور وہ وہیں واقع علی پبلک کالج میں زیر تعلیم تھا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوع پر جمع ہوگئے۔ پولیس نے نعش کو سرکاری اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔

بھٹکل ٹاؤن پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Click here for repre for report in English 

 

 


Share: