ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مالیگاوں میں خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق آگاہی پروگرام

مالیگاوں میں خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق آگاہی پروگرام

Wed, 07 Jan 2026 20:33:48    S O News
مالیگاوں میں خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق آگاہی پروگرام

مالیگاوں 7/جنوری (ایس او نیوز/موصولہ رپورٹ) سٹی زن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی المعروف سٹی زن کیمپس کے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں خواتین اور بچوں کی حفاظت سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد مورخہ 4 جنوری 2026ء بروز اتوار کو کیا گیا جس کے لیے کیمپس کے روح رواں محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کے صاحب زادے ڈاکٹر ایوبی معاذ احمد کی مسلسل کوشش کار فرما رہی ۔

پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالنے کا فریضہ رکن انتظامیہ و ہیڈ مسٹریس سردار پرائمری اسکول محترمہ ایوبی پروین میڈم نے انجام دیا اور دور حاضر میں عورتوں اور بچیوں کو تحفظ دیئے جانے پر سیر حاصل گفتگو کی۔ پروگرام کی مہمان خصوصی ڈاکٹر مانسی مہاجن ( پروفیسر KBH لاء کالج ) تھیں۔ موصوفہ سماجی و اصلاحی کاموں کی سرگرم رکن بھی ہیں چنانچہ انھوں نے بچیوں اور عورتوں کو اپنی حفاظت خود کئے جانے کی ترغیب نیز رہنمائی کی۔ موصوفہ نے اپنی گفتگو میں سوشل میڈیا کا احتیاط سے استعمال (self defence) کردار سازی, تعلیمی ترقی، منفی سوچ اور نئی امیدیں و خواب اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی لگن جیسے موضوعات پر حوالوں، مثالوں، نظموں، اشعار اور کہانیوں کے ذریعے بہترین ذہن سازی کی اور سامعین کا دل جیت لیا۔

malegaon-awareness-prog-2

سٹیزن ویلفیر ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے ڈاکٹر مانسی مہاجن کو سماجی و تعلیمی خدمات پر مومنٹو و گلدستہ ایوبی پروین میڈم کے ہاتھوں پیش کیا گیا ڈاکٹر مانسی مہاجن کے ساتھ ہی کشم با گل میڈم ( آزاد نگر پولس اسٹیشن) بہ نفس نفیس موجود رہیں۔ رسم گل پیشی و مہمانان کا تعارف ناہید شر ما مس جبکہ نظامت کے فرائض سلمی مس نے انجام دئیے۔ اس کامیاب پروگرام میں کیمپس کے تمام یونٹس بشمول ڈی ایڈ ،بی ایڈ، ایم ایڈ، پرائمری و ہائی اسکول کی طالبات و لیڈیز ٹیچنگ اسٹاف شروع تا آخیر موجود رہے-


Share: