ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں شیرور پہاڑی کے پاس موٹر گاڑیوں کی پارکنگ ممنوع - اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر نے لگائی پابندی

انکولہ میں شیرور پہاڑی کے پاس موٹر گاڑیوں کی پارکنگ ممنوع - اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر نے لگائی پابندی

Fri, 23 May 2025 20:51:07    S O News

کاروار 23 / مئی (ایس او نیوز) مانسون کی برسات شروع ہونے کے ساتھ اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے انکولہ کے شیرور میں پہاڑی کے قریب موٹر گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
    
یاد رہے کہ گزشتہ سال 19 جولائی کو انکولہ میں نیشنل ہائی وے 66 کے اسی مقام پر پہاڑی کھسکنے سے المناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں کئی جانیں تلف ہوگئی تھیں اور کچھ افراد ابھی تک لاپتہ بتائے جاتے ہیں ۔ یہ حادثہ اس وجہ سے بھی ملکی سطح پر میڈیا کی سرخیوں میں آ گیا تھا کہ پہاڑی کے دامن میں موجود ہوٹل کے پاس کھڑی گئی ایک لاری ڈرائیور سمیت کھسکنے والی پہاڑی کے ملبے کے ساتھ ندی میں بہہ گئی تھی اور اسے ڈھونڈنے نکالنے میں مہینوں لگ گئے تھے ۔
    
اسی حادثے کے پس منظر میں عوام کے جان و مال کے  تحفظ کے نقطہ نظر سے احتیاطی اقدام کے طور پر ڈپٹی کمشنر نے برسات کے موسم میں ریاست یا بیرون ریاست سے آنے والی کسی بھی موٹر گاڑی کو شیرور میں واقع اس پہاڑی کے پاس پارک کرنا ممنوع قرار دیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ سال کھسکنے والے پہاڑ کے علاوہ اس کے سامنے واقع گنگاولی ندی کے کنارے کو ڈیسیاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2005  کے تحت خطرناک مقام قرار دیا ہے ۔  گنگاولی ندی کے اس حصے میں ماہی گیروں کے علاوہ عام لوگوں کے لئے بھی ندی میں اترنا، اس مقام پر فوٹو گرافی کے لئے رکنا یا اس قسم کی دوسری سرگرمیاں انجام دینا ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔
  


Share: