زمبابوے:میں 40 افراد کان کن سونے کی کان میں پھنس گئے، ریسکیو عمل جاری

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 28th November 2020, 7:11 PM | عالمی خبریں |

ہرارے، 28/ نومبر (آئی این ایس انڈیا)زمبابوے کے شمال مشرقی علاقے میں سونے کی ایک متروک کان زمین بوس ہونے سے اس میں موجود تقریباً 40 کے قریب افراد کان کے اندر پھنس گئے ہیں، یہ بات زمبابوے کی کان کنوں سے متعلق فیڈریشن کے سربراہ ویلنگٹن تاکاواراشا نے جمعرات کے روز بتائی ہے۔

یہ واقعہ زمبابوے کے دارالحکومت سے 70 کلو میٹر دور بن دورا نامی قصبے میں بدھ کو پیش آیا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی کارکن، کان کے اندر جانے والے راستے سے پانی نکال رہے ہیں، تاکہ اسے کھولا جا سکے۔جائے وقوعہ پر موجود سول پروٹیکشن نامی یونٹ نامی امدادی ایجنسی کے ڈائریکٹر نیتھن نکومو کا کہنا ہے کہ یہاں چند افراد کان کنی کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے کچھ چٹانوں کو دھماکہ سے اڑایا، تو اس کے نتیجے میں پوری کان ہی بیٹھ گئی۔

تاہم، بقول ان کے، کان میں موجود مزدوروں کی صحیح تعداد کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا۔ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں نے چھ افراد کو نکال لیا گیا ہے اور وہ اس وقت اسپتال میں ہیں۔نکالے جانے والے کان کنوں نے بتایا کہ 40 کے قریب مزید کان کن ابھی اندر پھنسے ہوئے ہیں۔اس کان کو کوئی دس برس پہلے بند کر دیا گیا تھا۔

تاہم چند کان کن وہاں بچ جانے والے سونے کی تلاش میں کان کنی کرتے رہتے تھے۔ گزشتہ بدھ کے روز جب یہ واقعہ پیش آیا، تب سے کان کنوں کے رشتے دار اور عزیر کان کے سامنے موم بتیاں جلا کر بیٹھ گئے اور ان کے زندہ بچ جانے کی دعائیں کرنے لگے۔زمبابوے ملک کا 60 فی صد کے لگ بھگ زرمبادلہ سونے کی تجارت سے حاصل کرتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 63 فی صدر چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے مزدوروں اور کاریگروں کی روزی کا انحصار سونے کی کان کنی پر ہے۔چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے اکثر کان کن غیر قانونی طور پر کام کرتے ہیں تاکہ غیر ملکی کرنسی حاصل کر سکیں، کیونکہ سرکار کو سونا بیچنے سے انہیں صرف 55 فیصد غیر ملکی کرنسی ملتی ہیجب کہ باقی 45 فیصد ادائیگی زمبابوے کی کرنسی میں کی جاتی ہے جو کہ بہت ہی کمزور ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔