منڈگوڈ میں بیلوں کو ڈرانے اور طیش میں لانے کا مقابلہ - زخمی نوجوان نے اسپتال میں توڑ دیا دم

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2024, 5:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11 / جنوری (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ تعلقہ میں منعقدہ بیلوں کو طیش میں لاکر  اُس کو قابو میں کرنے کے مقابلے میں بیل کے ایک نوجوان کو روندنے کی وجہ سے زخمی نوجوان کی اسپتال میں  موت واقع ہوگئی ہے، جس کی شناخت  چندرو آڈور (27 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  منڈگوڈ کے کوڈمبی گرام میں بیلوں کو ڈراکر طیش میں لانے کا  مقابلہ منعقد کیا گیا تھا، جس کے دوران مقابلہ دیکھنے کے لئے آیا ہوا نوجوان  بیل کی زد میں آگیا اور شدید زخمی ہوگیا، اسے فوری طور پر مقامی اسپتال کے بعد زائد علاج کے لئے ہبلی لے جایا گیا تھا، مگر زخموں کی تاب نہ لاکر وہ چل بسا۔ اس معاملے میں پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔

اطلاع کے مطابق مقابلے میں  شیموگہ، ہاویری، رانی بینور، ہانگل، دھارواڑ وغیرہ سے پانچ سو سے زیادہ بیلوں کو شامل کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر بیلوں کو ڈرانے کے مقابلے میں شامل نوجوانوں سمیت  ہزاروں کی تعداد میں تماشائی موجود تھے ۔ صبح 9 بجے شروع ہونے والا یہ مقابلہ شام کے وقت جب اپنے اختتام  کے قریب تھا تو چندرو نامی نوجوان ایک بیل کی زد میں آگیا ۔ سینے پر بیل کی ٹکر لگنے سے زخمی نوجوان کو پہلے تعلقہ اسپتال لے جایا گیا پھر وہاں سے ہبلی کیمس میں منتقل کیا گیا ۔ لیکن علاج کارگر نہ ہونے سے نوجوان نے اسپتال میں ہی آخری سانس لی ۔

    مہلوک نوجوان کے والد کریسپّا آڈور نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقابلے کے منتظمین نے طیش میں آئے ہوئے بیلوں سے تماشائیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کیے تھے جس کے نتیجے میں اس موقع پر تماشائی کے طور پر موجود اس کا بیٹا بیل کی ٹکر سے زخمی ہوگیا اور اس کی جان چلی گئی ۔      باضابطہ اجازت کے بغیر بیلوں کو ڈرانے کا مقابلہ منعقد کرنے والے کوڈمبی گرام کے دس افراد پر پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور چھان بین جاری ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔