قاہرہ سے آنے والی یمنی خاتون سفارت کار عدن پہنچنے کے بعد لاپتہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th August 2020, 8:54 PM | عالمی خبریں |

 لندن،26/اگست(آئی این ایس انڈیا)قاہرہ سے یمن کا سفر کرنے والی یمنی خاتون سفارتکار عدن میں پہنچنے کے بعد لاپتہ ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی یمنی خاتون کارکن فردوس حسین الضلعی گذشتہ جمعے کے روز مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے فضائی پرواز کے ذریعے عدن کے ہوائی اڈے پہنچیں۔

ہوائی اڈے سے انہوں نے شہر میں "ساعة مكة" (مکہ کلاک) ہوٹل کا رخ کیا۔ فردوس نے ہوٹل میں ایک رات کے لیے کمرہ بک کرایا تھا۔ بعد ازاں وہ ایک ٹرانسپورٹ کمپنی گئیں اور انہوں نے دارالحکومت صنعاء جانے کے لیے اگلی صبح سات بجے کی بس کا ٹکٹ بک کرا لیا۔ تاہم اگلے روز جب یہ بس شام میں صنعاء پہنچی تو فردوس اس کے مسافروں میں موجود نہیں تھیں۔ فردوس کے اہل خانہ کے مطابق وہ لا پتہ ہو چکی تھیں۔ واضح رہے کہ یمنی وزارت خارجہ کی اہل کار فردوس کا نام مذکورہ بس کے مسافروں کی فہرست میں شامل تھا۔

فردوس کے اہل خانہ نے عدن میں ریڈ کراس تنظیم کے ایک کارکن فارس مثنی سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ وہ ہوٹل جا کر پہلے اس بات کی تصدیق کرے کہ فردوس وہاں موجود ہے یا نہیں۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے بتایا کہ فردوس بطور مہمان ہوٹل میں مقیم ہیں۔ وہ فارس کو لے کر ان کے کمرے تک گئے اور متعدد بار دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہیں ملا۔ بعد ازاں کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اندر فردوس کا تمام تر سامان موجود تھا۔

ان میں فردوس کا سوٹ کیس، ہینڈ بیگ، پرس اور موبائل فونز کے علاوہ ان کا عام اور سفارتی پاسپورٹس شامل ہیں۔ سامان کی پیکنگ سے یہ نتیجہ نکالا گیا کہ فردوس بس میں سوار ہونے کے لیے تیار تھیں۔ سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوا کہ فردوس ہفتے کی صبح 5:45 پر ہوٹل سے باہر نکلیں اور ان کے ہاتھ میں پیلے رنگ کی ایک چھوٹی تھیلی تھی گویا کہ وہ یہ تھیلی کسی کو دینے کی منتظر ہوں۔ وہ چلتی ہوئی آگے گئیں اور پھر کیمروں کی نظروں سے غائب ہو گئیں۔

فردوس کے اہل خانہ کے مطابق انہوں نے ہوٹل کے مالک سے اور صنعاء اور عدن میں یمنی وزارت خارجہ سے بارہا رابطہ کیا۔ عدن میں وزارت خارجہ کے دفتر سے دو افراد ہوٹل میں پوچھ گچھ کے واسطے آئے تاہم واقعے کی پراسراریت ابھی تک جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔