یلاپور میں نوجوان کے قتل پر 'سیدّی' سماج کا احتجاج - ملزمین کی گرفتاری تک اسپتال سے لاش نہ لینے کا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2024, 8:26 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور 26 / فروری (ایس او نیوز) اتوار کو  بائک اوور ٹیک کرنے کے مسئلے پر جس نوجوان کا قتل ہوا تھا وہ 'سیدّی' طبقے سے تعلق رکھتا تھا ، اس لئے سیدّی سماج کے لوگوں نے پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے اس قتل میں شامل ایک با اثر شخص کے بیٹے سمیت تمام ملزمین کی گرفتاری تک اسپتال سے لاش لینے سے انکار کردیا ۔
    
سیکڑوں کی تعداد میں موجود احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے  کہ پولیس نے قتل کی واردات کے چند گھنٹوں کے اندر بقیہ ملزمین کو گرفتار کیا ہے مگر ایک اثر و رسوخ رکھنے والے شخص کے بیٹے کو گرفتار کرنے میں آنا کانی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے ایڈیشنل ایس پی مسٹر سی ٹی  جئے کمار سے کہا کہ اس ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار ہمیں دیا جائے، ہم خود اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کریں گے ۔ ایڈیشنل ایس پی نے  احتجاجی مظاہرین کو سمجھانے بجھانے کی پوری کوشش کی  کہ وہ ملزم فرار ہوگیا ہے اور پولس ٹیم اُس  کی  تلا ش میں ہے، مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ 

اتوار شب کو پولس اسٹیشن کے باہر احتجاج کرنے کے بعد پیر  کو سیدّی طبقہ کے لوگوں نے یلاپور بس اسٹینڈ سے تحصیلدار دفتر تک  نیشنل ہائی وے سے ریلی نکالی اور  تحصیلدار دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا پر بیٹھ گئے۔ مظاہرین نے   اس بات پر زور دیا کہ  جب تک  بااثر ملزم کو گرفتار نہیں کیاجائے گا وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے اور نعش بھی  اسپتال سے نہیں لیں گے۔ اس تعلق سے مظاہرین نے تحصیلدار کو  ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔
    
میڈیا سے بات  چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی جئے کمار نے بتایا  کہ پولیس کی نظر میں جس نے بھی جرم کیا ہے وہ ملزم ہی ہے ، اس میں کوئی با اثر شخص نہیں ہوتا۔  مفرور ملزم کی گرفتاری کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ملزم چاہے جہاں کہیں بھی  چھپا ہو، ہم لوگ ایک دو دن میں  اسے گرفتار کر  ہی لیں گے ۔ اس میں کسی طرح کی کوئی تفریق نہیں کی جائے گی۔
    
معلوم ہوا ہے کہ قتل کے اس معاملے میں کُل آٹھ ملزمین ہیں جن میں سے ایک نابالغ لڑکا ہے ، جبکہ انیکیت میراشی نامی ملزم فرار ہے ۔ بقیہ ملزمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...