آسٹریلیا نے دی ہندوستان کو 209 رنز سے شکست، پہلی مرتبہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بنی فاتح

Source: S.O. News Service | Published on 12th June 2023, 10:42 AM | اسپورٹس |

لندن،12/جون(ایس او نیوز/ایجنسی)ٹیم ہندوستان مسلسل دوسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ ہار گئی ہے۔ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 209 رنز سے شکست ہوئی۔ 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم آخری دن کے پہلے سیشن میں 234 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ کوئی بھی ہندوستانی بلے باز دوسری اننگز میں 50+ رنز نہیں بنا سکا۔ ویرات کوہلی (49 رنز) ٹاپ اسکورر رہے۔

 لندن کے اوول گراؤنڈ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 270/8 پر ڈکلیئر کر دی اور بھارت کو جیت کے لیے 444 رنز کا ہدف دیا۔ ہندوستانی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 469 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

 سنیچر کو اوول میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کر دی۔ اور یوں پچھلی اننگز کی 173 رنز کی لیڈ کے ساتھ ہندوستان کو 444 رنز کا ہدف دیا۔ ایلکس کیری 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ مچل سٹارک 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہندوستان کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے تین اور محمد شامی اور امیش یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیکی تھیں

بڑے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے اننگز کا تیز آغاز کیا۔ پر شبھمن گل زیادہ تر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 18 رنز بنا کر سکاٹ بولینڈ کی گیند پر کیمرون گرین کو کیچ تھما بیٹھے۔

انڈین کپتان روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن وہ بدقسمتی سے اپنی نصف سینچری مکمل نہ کر سکیں اور 60 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنا کر نیتھن لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس سے اگلے اوور میں کمنز نے پجارا کو بھی پویلین روانہ کر دیا۔

اس موقع پر وراٹ کوہلی اور اجنکیا راہانے اپنی ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا اور مضبوطی سے وکٹ پر کھڑے رہے۔

کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اسے جلد ہی کیمرون گرین کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، وہ 18 رنز بنا کر جڈیجہ کی گیند پر انہیں ہی کیچ تھما بیٹھے۔

اس کے بعد مچل سٹارک کریز پر آئے اور ایلکس کیری کے ساتھ سکور کو آگے بڑھایا۔ دونوں کے درمیان 93 رنز کی شراکت داری بنی۔ سٹارک 57 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر محمد شامی کا شکار بنے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...