کل سے شروع ہورہا ہے سی ای ٹی امتحان؛ کرناٹکا ایگزامنیشن اتھاریٹی نے لگائی امتحان ہال میں دستی گھڑی کے استعمال پر پابندی
بنگلورو28/اپریل (ایس اونیوز) سال 2019کے کامن اینٹرینس ٹیسٹ(سی ای ٹی) کل پیر سے شروع ہورہا ہے جس میں شریک ہونے والے طلبہ اب امتحان ہال میں دستی یا کسی بھی قسم کی گھڑی کا استعمال نہیں کرسکیں گے، کیونکہ کرناٹکا ایگزامنیشن اتھاریٹی (کے ای اے) نے امتحان گاہ میں گھڑیو ں کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔
اتھاریٹی کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق گھڑیوں کے علاوہ طلبہ اپنے ساتھ ٹیبلیٹ، موبائل فون، کیلکولیٹر یا کوئی الیکٹرانک چیز امتحان گاہ میں نہیں لے جاسکیں گے۔
خیال رہے کہ یہ ٹیسٹ پیر، منگل اور بدھ کے دن ہونے والا ہے۔ جس میں 1,94,311طلبہ نے رجسٹریشن کیا ہے۔ ان میں 97,716لڑکے اور 96,585لڑکیا ں شامل ہیں۔ریاست کے جملہ 431مراکز میں یہ امتحان لیا جائے گا۔موصولہ رپورٹ کےمطابق بنگلور و میں 84امتحانی مراکز ہیں او ربقیہ 431مراکز ریاست کے دیگر مقامات پر ہیں۔