ہاتھ میں ترنگا لیے سڑک پر گریں پھوگاٹ بہنیں! پہلوان زیرِ حراست، پولیس نے جنتر منتر سے خیمے اکھاڑے

Source: S.O. News Service | Published on 29th May 2023, 12:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کے ایک ماہ سے زیادہ طویل دھرنے کے سلسلے میں سخت رویہ اپنا لیا ہے۔ دہلی پولیس نے جنتر منتر سے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے والے پہلوانوں کو حراست میں لے لیا اور جنتر منتر سے پہلوانوں کے خیمے بھی اکھاڑ پھینکے۔

خیال رہے کہ 23 ​​اپریل سے جنتر منتر پر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس تک پرامن مارچ کا اعلان کیا تھا۔ پہلوان پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق صبح 11.30 بجے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے، تاہم دہلی پولیس نے انہیں روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔

دریں اثنا، پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے لیے نکلنے والے پہلوانوں نے دہلی پولیس کی رکاوٹیں توڑ دیں، جس کے بعد ساکشی ملک سمیت کچھ پہلوانوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پہلوان اس کے بعد بھی نئے پارلیمنٹ ہاؤس تک پرامن مارچ کرنے پر ڈٹے رہے۔ پہلوانوں نے پرامن مارچ نکالنے کو اپنا حق بتایا اور دہلی پولیس پر ملک دشمن ہونے کا الزام بھی لگایا۔

جب پولیس نے بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک کو حراست میں لیا تو وہ سڑک پر ہی دھرنے پر بیٹھ گئے۔ اس سے پہلے ونیش پھوگاٹ نے ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مہیلا مہاپنچایت میں شامل ہونے کے لیے آنے والے تمام لیڈروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

دہلی خاتون کمیشن کی سربراہ سواتی مالیوال نے پھوگاٹ بہنوں کی تصویر ٹوئٹ کی ہے۔ اس تصویر میں دونوں بہنیں سڑک پر لیٹی ہوئی ایک دوسرے سے گلے لگ رہی ہیں۔ جب پولیس نے پہلوانوں کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی طرف مارچ کرنے سے روکا اور انہیں اپنی تحویل میں لینے کی کوشش کی تو دونوں بہنیں ایک دوسرے کے گلے لگ کر سڑک پر لیٹ گئیں۔

اس تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے سواتی مالیوال نے دہلی پولیس کو گھیر لیا۔ دہلی خواتین کمیشن کی سربراہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان لڑکیوں نے غیر ملکی سرزمین پر ترنگا لہرایا۔ آج ان بیٹیوں کو اس طرح گھسیٹا جا رہا ہے اور سڑک پر ترنگے کی اس طرح توہین کی جا رہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...