ڈبلیو پی ایل نیلامی: خاتون کرکٹ کے نئے باب کا آغاز، اسمرتی مندھانا بنی سب سے مہنگی کھلاڑی، رائل چیلنجرس بنگلورو نے 3.40 کروڑ روپے میں خریدا

Source: S.O. News Service | Published on 14th February 2023, 12:07 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی، 14/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی ) خاتون کرکٹ کی تاریخ میں آج ایک نیا باب لکھا جا رہا ہے۔ ڈبلیو پی ایل (وومنس پریمیر لیگ) کے پہلے سیزن کے لیے آج ممبئی میں میگا آکشن یعنی نیلامی کا دور چل رہا ہے۔ تقریباً 450 کھلاڑیوں کے لیے ڈبلیو پی ایل کی پانچ ٹیمیں بولی لگا رہی ہیں۔ ابھی تک ہندوستانی ٹیم کی اسٹار کھلاڑی اسمرتی مندھانا پر سب سے بڑی بولی لگی ہے۔ انھیں رائل چیلنجرس بنگلورو نے 3.40 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

ڈبلیو پی ایل کے لیے خاتون کرکٹرس کی نیلامی میں پیسوں کی خوب بارش ہو رہی ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 7 کھلاڑیوں نے 2 کروڑ روپے سے زیادہ کی بولی حاصل کی ہے۔ اب تک ہوئی نیلامی کے مطابق اسمرتی مندھانا سب سے مہنگی کھلاڑی رہی ہیں، اور ان کے بعد آسٹریلیائی کرکٹر ایشلے گارڈنر اور انگلینڈ کی نتالی اسکیور کا نام آتا ہے جن کے لیے 3.20 کروڑ روپے کی بولی لگی ہے۔ گارڈنر کو گجرات جائنٹس نے، جبکہ نتالی کو ممبئی انڈینز نے خریدا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک کی 10 سب سے مہنگی کھلاڑیوں میں 7 ہندوستانی کھلاڑیوں کا نام شامل ہے۔ مندھانا کے علاوہ دیپتی شرما، جیمما روڈرگز، شیفالی ورما، رچا گھوش، پوجا وستراکر اور ہرمن پریت کور پر بھی خوب بولیاں لگائی گئی ہیں۔ ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم فی الحال ٹی-20 عالمی کپ کے لیے جنوبی افریقہ میں ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی سبھی کھلاڑی ڈبلیو پی ایل نیلامی کا مزہ ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر لے رہی ہیں۔ اسمرتی مندھانا کا نام نیلامی میں سب سے پہلے آتے ہی ہندوستانی کھلاڑیوں نے خوب تالیاں بجائیں۔ مندھانا کے 3.40 کروڑ روپے کا نمبر چھوتے ہی کھلاڑیوں نے گلے لگ کر انھیں مبارکباد دی۔ ہرمن پریت کور اور رینوکا ٹھاکر پر بھی جب بولی لگی تو کمرے میں خوب ہنگامہ اور جشن منایا گیا۔

ہرمن پریت کور کو 1.80 کروڑ روپے میں ممبئی انڈینز نے خریدا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ ممبئی انڈینز خاتون ٹیم کی کپتان بھی بنیں گی۔ اگر ایسا ہوا تو ممبئی انڈینز کی مرد و خاتون دونوں ہی ٹیموں کے کپتان وہی ہوں گے جو ہندوستانی ٹیم کے بھی کپتان ہیں۔ بہرحال، رینوکا ٹھاکر کو 1.50 کروڑ روپے میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے خریدا ہے۔ آئیے یہاں نظر ڈالتے ہیں اب تک لگی بولی میں 10 سب سے زیادہ رقم حاصل کرنے والی کھلاڑیوں پر:

  • اسمرتی مندھانا، ہندوستان، 3.40 کروڑ روپے۔ خریدار رائل چیلنجرس بنگلور
  • ایشلے گارڈنر، آسٹریلیا، 3.20 کروڑ روپے۔ خریدار گجرات جائنٹس
  • نتالی اسکیور، انگلینڈ، 320 کروڑ روپے۔ خریدار ممبئی انڈینز
  • دیپتی شرما، ہندوستان، 2.60 کروڑ روپے۔ خریدار یوپی واریرس
  • جیمما روڈرگز، ہندوستان، 2.20 کروڑ روپے۔ خریدار دہلی کیپٹلز
  • بیتھ مونی، آسٹریلیا، 2 کروڑ روپے۔ خریدار گجرات جائنٹس
  • شیفالی ورما، ہندوستان، 2 کروڑ روپے۔ خریدار دہلی کیپٹلز
  • پوجا وستراکر، ہندوستان، 1.90 کروڑ روپے۔ خریدار ممبئی انڈینز
  • رچا گھوش، ہندوستان، 1.90 کروڑ روپے۔ خریدار رائل چیلنجرس بنگلور
  • ہرمن پریت کور، ہندوستان، 1.80 کروڑ روپے۔ خریدار ممبئی انڈینز

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...