ریاست میں آج منایا جارہا ہے " عالمی یوم ماہی گیری" - مچھلی فروشی کے لئے تقسیم ہونگی 300 "مستیا واہینی" گاڑیاں؛ پریس کانفرنس میں منکال وئیدیا کا اعلان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st November 2023, 1:12 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل 21 / نومبر ( ایس او نیوز) وزیر برائے ماہی گیری، بندرگاہ و اندرونی نقل و حمل منکال وئیدیا نے بتایا کہ ریاست میں پہلی مرتبہ 21 نومبر کو "عالمی یوم ماہی گیری - 2023" منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مچھلی فروشی کے کام آنے والی"مستیا واہینی " نام سے 300  گاڑیاں ضرورت مندوں میں تقسیم جائیں گی ۔

    وزیر منکال وئیدیا نے بھٹکل میں موجود اپنے دفتر میں اخباری نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم ماہی گیری کے موقع پر وزیر اعلیٰ سدا رامیا مچھلی فروشی کے کام آنے والی 'مستیا واہینی' نامی 300 گاڑیاں تقسیم کریں گے جس کی ہر گاڑی کی قیمت تقریباً 8 لاکھ روپے ہے ۔ ان گاڑیوں میں تازہ مچھلیوں کے علاوہ فرائی مچھلیاں بھی فروخت کرنے کی گنجائش رہے گی ۔ فی الحال یہ گاڑیاں بینگلورو کے ہر وارڈ میں مچھلی فروشی کے لئے استعمال کی جائیں گی  اور آنے والے دنوں میں ریاست کے دوسرے مقامات پر بھی یہ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ۔ 

بتاتے چلیں کہ نیابھرمیں 21نومبرکو ماہی گیری کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔