بی جے پی لیڈر کو گرفتار نہ کرنے پر آئی پی ایس روپا نے پولیس کو گھیرا

Source: S.O. News Service | Published on 16th July 2022, 8:56 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،16؍جوائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آئی پی ایس افسر ڈی روپا نے ٹوئٹر پر بی جے پی لیڈر بیلور راگھویندر شیٹی کے خلاف عدالتی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود گرفتار نہ کرنے پر کرناٹک پولس کی بے عملی پر تنقید کی ہے۔ ٹوئٹر پر وارنٹ گرفتاری کے کاغذات منسلک کرتے ہوئے انہوں نے جمعہ کو بنگلورو کے پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی کو اپنے پیغام میں کہا کہ ’’سر، بیلور راگھویندر شیٹی کے خلاف عدالت نے سال 2019 میں گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا تھا، لیکن اب تک اس کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ پولیس عدالت کو بتا رہی ہے کہ وہ مفرور ہے جبکہ وہ کل تک کارپوریشن کا چیئرمین تھے۔ براہ کرم اس معاملے کو دیکھیں۔"

ڈی روپا نے ہیرا پھیری کے سلسلے میں راگھویندر شیٹی کے خلاف چھ صفحات کی شکایت بھی منسلک کی۔ ایک اور ٹوئٹ میں آئی پی ایس روپا نے کہا کہ وارنٹ کے بعد بھی گرفتار نہ ہونے پر پولیس تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 166، 166 اے، 166 بی کے تحت قابل سزا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی روپا فی الحال کرناٹک ہینڈی کرافٹس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی منیجنگ ڈائرکٹر ہیں اور راگھویندر شیٹی کو بی جے پی حکومت نے اس کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔

آئی پی ایس افسر کا راگھویندر شیٹی پر الزام ہے کہ چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے انہوں نے بغیر کوئی رقم ادا کیے کارپوریشن کے شوروم سے فن پارے لیے ہیں۔ اس سے پہلے ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں راگھویندر شیٹی میٹنگ کے دوران خود کو مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اور ڈی روپا کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ روپا نے چیف سکریٹری سے ان کے خلاف شکایت درج کرنے کو کہا تھا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ راگھویندر شیٹی نے اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...