مودی وزیراعظم بنے تو سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے: ایچ ڈی ریونا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2019, 9:57 PM | ریاستی خبریں |

میسور، 11 اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیر تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا نے کہا کہ اگر مسٹر مودی پھر وزیراعظم بن گئے تو وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے ۔مسٹر ریونا نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر کا مقصد فرقہ پرست پارٹی کو اقتدار سے ہٹانا اور کسانوں کے مفادات کا دفاع کرنا ہے ۔انہوں نے دعوی کیا کہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے ) عام انتخابات کے بعد مرکز میں حکومت بنائے گا۔ مسٹر مودی کے ذریعہ کسانوں کے تعلق سے کئے گئے کاموں سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پردھان منتری کسان یوجنا میں جوڑنے کے لئے پندرہ لاکھ کسان کنبوں کے نام بھیجے ہیں لیکن بی جے پی کے لیڈر الزام لگا رہے ہیں کہ ریاستی حکومت نے فہرست نہیں بھیجی ہے ۔ مسٹر ریونا نے دعوی کیا کہ جنتادل ۔ایس اور کانگریس اتحاد ریاست میں 22لوک سبھا سیٹیں جیتے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔