یوروپ میں شدید گرمی سے لوگوں کا جینا محال، اسپین-پرتگال میں 1000 افراد ہلاک، برطانیہ کی حالت بدتر

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2022, 11:11 AM | عالمی خبریں |

لندن، 21؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوروپ میں شدید گرمی نے لوگوں کے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ اسپین اور پرتگال میں گزشتہ سات ماہ میں ہی تقریباً 1000 لوگوں کی اس گرمی کی وجہ سے جان چلی گئی ہے۔ برطانیہ کی حالت بھی انتہائی بدتر ہے جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری کو بھی پار کر گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ کیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے کا سلسلہ فی الحال جاری رہنے والا ہے۔ برطانیہ، اسپین، فرانس، پرتگال، اٹلی اور ترکی میں گرمی کے سبھی ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں۔ اگر صرف پرتگال کی بات کی جائے تو گرمی سے گزشتہ 7 ماہ میں 659 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اسپین اور فرانس کے جنگلوں میں لگی آگ نے درجہ حرارت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گرمی کی لہر کی وجہ سے درجنوں جنگلوں میں لگی آگ تباہناک ثابت ہو رہی ہے۔

برطانیہ کی حالت تو انتہائی دگر گوں ہے۔ یہاں ریکارڈ گرمی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ حالات کی سنگینی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سڑکیں پگھل گئی ہیں اور ریل کی پٹریوں نے اپنا نقشہ بدل لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے انفراسٹرکچر 40 ڈگری درجہ حرارت کو سنبھالنے والے نہیں ہیں۔ ایسے میں اگر موسم زیادہ گرم ہو جائے تو پانی کو پمپ کرنے والے پائپ، بجلی پہنچانے کی لائنیں اور سڑکوں کے ساتھ ساتھ ریلوے لائنوں کو نقصان پہنچے گا۔

دراصل برطانیہ کے بنیادی ڈھانچے کو عام طور پر سردیوں کے دوران گرمی بنائے رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ یہ گرمیوں میں گرمی کو دور رکھنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔ موجودہ حالات میں برطانیہ کے موجودہ بنیادی ڈھانچے کا تقریباً 20 فیصد گرم ہونے کا خطرہ ہے، اور یہ خطرہ اوسط درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ بڑھنے کا امکان ہے۔ اس کے آثار نظر آنے لگے ہیں کیونکہ یہاں سڑکوں پر ڈامر پگھلنے لگا ہے۔ لوٹن ایئرپورٹ کا رَنوے بھی پگھل گیا ہے۔ ریلوے ٹریک بھی بڑھتے درجہ حرارت کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اور پھیلتے جا رہے ہیں۔

برطانیہ کے نیشنل ریل سروس نے شدید گرمی کے خطرے کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو سفر سے بچنے کے لیے کہا ہے۔ حالانکہ لوگوں کو ضروری کاموں کے لیے گھر سے باہر جانا ہی پڑ رہا ہے۔ وزارت ریل نے بتایا کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس ہونے پر ٹریک کی درجہ حرارت 50 ڈگری، 60 ڈگری اور یہاں تک کہ 70 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔