سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو بی جے پی لیڈر سی ٹی روی کی کھلے عام دھمکی، کہا گودھرا کے بعد کیا ہوا تھا، اسے نہ بھولیں

Source: S.O. News Service | Published on 21st December 2019, 11:18 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 21/دسمبر (ایس او نیوز) ملک بھر میں جاری شہریت ترمیم قانون کے خلاف احتجاج اور مظاہرے کے بیچ کرناٹک بی جے پی رہنما سی ٹی روی نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریاست میں اکثریت نے اپنا صبر و تحمل کھودیا تو صورت حال وہی ہوگی جو گودھرا کے بعد ہوئی تھی۔ لوگوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ جب اکثریتی طبقے کا صبر و تحمل ختم ہوتا ہے تو کیا ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا ریاست کی اکثریت بھی اس کو دہرانے کی اہل ہے۔ ہمارے صبر و تحمل کا امتحان نہ لیں۔ انہوں نے شہریت ترمیم قانون کے خلاف ہورہے مظاہرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی ذہنیت ہے جس نے گودھرا میں ٹرین کو جلایا اور کار سیو کوں کو زندہ چلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ یہاں اکثریت صبر وتحمل کے ساتھ ہے اس لئے آپ ہر جگہ آگ لگارہے ہیں، میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ ماضی میں دیکھئے، جب ہمار اصبر و تحمل ٹوٹا تھا تو کیا ہوا تھا۔ انہوں ے کہا کہ ہمارا صبر و تحمل ہماری کمزوری نہیں ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ کیسے پبلک پراپرٹی کو آگ کے حوالے کررہے ہیں۔

 ریاست کے کانگریس رہنما اور سابق وزیر یو ٹی قادر نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ نے  شہریت ترمیم قانون کو نافذ کیا تو حالات قابو سے باہر ہوجائیں گے اور ریاست میں فسادات ہوں گے۔ ان کے اس بیان پر سی ٹی روی نے کہا کہ اسی طرح کی ذہنیت کے ساتھ گودھرا میں کارسیوکوں کو جلایا گیا تھا۔ یوٹی قادر کو پتہ ہوگا کہ ردعمل ہونے پر کیا ہوسکتا ہے۔ 

غور طلب ہے کہ بی جے پی کے نیشنل جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش نے جمعرات کو پولیس فائرنگ میں دو مظاہرین کی موت کیلئے یوٹی قادر کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

 سی ٹی روی کے اس بات کے ردعمل میں سینئر کانگریس رہنما دنیش گنڈو راؤ نے کہا کہ یہ بیان بھڑکانے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو فوراً ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے اور ان کو حراست میں لینا چاہئے۔ ایک آئینی عہدے پر رہتے ہوئے و ہ اس طرح کی زبان کا استعمال نہیں کرسکتے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...