کیا پھرایک بار کورونا اودھم مچائے گا؟ چین سمیت کئی ممالک کی صورتحال پرہندوستان میں بھی سخت تشویش

Source: S.O. News Service | Published on 21st December 2022, 7:08 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، 21؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)چین میں کورونا  مریضوں کی بڑھتی تعداد سے  پھر ایک بار حالات خراب  ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔  ذرائع کے مطابق کچھ ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جن میں بتایا جا رہا ہے کہ اسپتالوں میں بستروں کی کمی ہو گئی ہے اور ضروری دواؤں کی قلت بھی محسوس کی جا رہی ہے- چین ہی نہیں، دنیا کے کچھ دیگر ممالک میں بھی کورونا نے ایک بار پھر سے کہرام مچانا شروع کر دیا ہے- ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت ہند نے بھی احتیاط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے-

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جاپان، امریکہ، کوریا، برازیل اور چین میں کووڈ معاملوں میں اچانک اضافے کو دیکھتے ہوئے ملک میں آنے جانے والے پازیٹو کیسز کے نمونوں کی جینوم سیکوئنسنگ کرانا ضروری ہے- ہندوستانی سارس-کوو2- جینومکس کنسورٹیم (نساکوگ)نیٹورک کے ذریعے سے کورونا کے خطرناک ویریئنٹ کو ٹریک کرنے کے لئے ایسا کرنا لازمی ہے- مرکزی ہیلتھ سکریٹری کے ذریعے تحریر کردہ خط میں سبھی ریاستوں سے یہ یقینی کرنے کی گزارش کی گئی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سبھی کورونا پازیٹو معاملوں کے نمونے روزانہ کی بنیاد پر انساکوگ جینوم سیکوئنسنگ تجربہ گاہوں کو بھیجے جائیں - سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے لئے ان تجربہ گاہوں کو میپ کیا گیا ہے-واضح رہے کہ ہندوستان میں اس وقت کورونا کے معاملے قابو میں دکھائی دے رہے ہیں - گذشتہ ہفتے کے اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو کورونا انفیکشن کے سبب ملک بھر میں 12 اموات درج کی گئی ہیں - گذشتہ تین دنوں سے ایک بھی موت کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے- مارچ 2020 ء کے بعد روزانہ موت کے معاملے میں یہ سب سے کم ہے- کورونا کے معاملوں کی بات کریں تو گذشتہ ہفتے کورونا کے 1103 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں - یہ پہلے لاک ڈاون 23-29 مارچ 2020 ء کے بعد سے سب سے کم ہے- اس وقت 736 نئے معاملوں کا پتا چلا تھا جس کے بعد اگلے ہفتے یہ نمبر بڑھ کر 3154 پہنچ گیا تھا- اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتے (دسمبر 12-18) میں گذشتہ سات دنوں میں کورونا کے معاملوں میں 19 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے-اس دوران چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاومی کئی محکموں کے ملازمین کی چھٹی کر سکتی ہے- کمپنی خراب عالمی معاشی حالات اور مقامی کووڈ19- لاک ڈاون کے درمیان اپنے ملازمین کی تعداد میں پندرہ فیصد کی تخفیف کر سکتی ہے- رپورٹ میں متاثرہ شیاومی ملازمین اور مقامی چینی میڈیا رپورٹس کے کئی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیا گیا ہے-چینی میڈیا آوٹ لیٹ جیمین کی ایک رپورٹ کے مطابق شیاومی اپنے اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ سروس کاروبار کی کئی یونٹس میں ملازمتوں میں تخفیف کرے گی- گجمو چائنا نے بتایا کہ کچھ محکموں میں 75 فیصد تک چھٹی دیکھی گئی ہے، جبکہ دیگر میں تقریبا 40 فیصد ٹیموں کی تخفیف ہوئی ہے-

ایک نظر اس پر بھی

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ ...

شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے ...

دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی ...

لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

 مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر ...

دہلی-این سی آر کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی والا ای میل ’روسی ڈومین‘ سے بھیجا گیا، دہلی پولیس کا انکشاف

راجدھانی دہلی اور اس سے ملحقہ نوئیڈا کے اسکولوں میں بدھ کی صبح ایک ای میل بھیجا گیا، جس میں انہیں بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 250 سے زیادہ اسکولوں کو فرضی دھمکیاں بھیجنے کے لئے جس ای میل آئی ڈی کا استعمال کیا گیا اس کا ڈومین ڈاٹ آر یو (.ru) ہے۔ ...

جب تک میں زندہ ہوں مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر دوسروں کا ریزرویشن ملنے نہیں دوں گا : وزیر اعظم نریندر مودی

  وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ایک بار پھر مسلم ریزرویشن کو لے کر کانگریس پر حملہ کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ او بی سی یا ایس سی ایس ٹی کے مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ کےظہیر آباد میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہےتھے۔ ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔