دہلی-پنجاب اور یوپی میں مئی میں شدید گرمی کی پیش گوئی، بہار-جھارکھنڈ میں لو چلنے کا امکان

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2024, 11:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 2/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بدھ (یکم مئی) کو کہا کہ دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے اور دو سرے چار دن تک لو چل سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے سربراہ مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ شمالی مشرقی ہندوستان کے بیشتر علاقوں، شمال مشرقی ہندوستان، وسطی ہندوستان کے کچھ علاقوں اور شمال مشرقی جزیرہ نما ہندوستان کو چھوڑ کر ملک کے بیشتر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی مشرقی ہندوستان کے بیشتر علاقوں، شمال مشرقی ہندوستان، وسطی ہندوستان کے کچھ علاقوں اور شمال مشرقی جزیرہ نما ہندوستان میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔ مہاپاترا کے مطابق، اسی طرح شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ علاقوں، گنگا کے میدانی علاقوں، وسطی ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں کو چھوڑ کر کم سے کم درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ان کے مطابق، شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ علاقوں، گنگا کے میدانی علاقوں، وسطی ہندوستان اور شمال مغربی ہندوستان کے کچھ علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

مرتیونجے مہاپاترا نے بتایا کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، مغربی اتر پردیش اور شمالی راجستھان سمیت دیگر علاقوں میں مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

مہاپاترا نے بتایا کہ مشرقی مدھیہ پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش، چھتیس گڑھ کے کچھ علاقوں، انددرونی اوڈیشہ، مغربی بنگال کے گنگائی علاقوں، جھارکھنڈ اور بہار سمیت دیگر علاقوں میں تقریباً دو سے چار دن لو چل سکتی ہے۔

عموماً شمالی میدانی علاقوں، وسطی ہندوستان اور جزیرہ نما ہندوستان کے ارد گرد کے علاقوں میں مئی میں تقریباً 3 دن لو چلتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ، مراٹھواڑا اور گجرات کے علاقوں میں تقریباً 5-8 دنوں تک لو چلنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں اپریل میں اوسط درجہ حرارت 28.12 ڈگری سیلسیس رہا جو 1901 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مہاپاترا کے مطابق طوفان کی گردش اوسط سے کم رہی، اس لئے مغربی اور شمال مغربی ہندوستان میں درجہ حرارت قدرے زیادہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں اپریل میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس رہا جو 1901 کے بعد دوسری مرتبہ سب سے زیادہ ہے۔

مہاپاترا کے مطابق اوڈیشہ میں 2016 کے بعد سال کے اپریل مہینے میں سب سے زیادہ 16 دن تک لو چلی۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں اپریل میں 12.6 ملی میٹر بارش درجی کی گئی۔ اس علاقہ میں اپریل میں 1901 کے بعد پانچویں مرتبہ سب سے کم اور 2001 کے بعد دوسری مرتبہ سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔