لوک سبھا انتخابات: بی ایس پی نے 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2024, 11:46 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 2/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  مایاوتی کی قیادت والی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 6 امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ بی ایس پی کی اس فہرست میں قیصر گنج، گونڈا، ڈومریاگنج، سنت کبیرنگر، بارابنکی اور اعظم گڑھ سیٹ سے امیدواروں کے نام شامل ہیں۔ پارٹی نے قیصر گنج سیٹ سے نریندر پانڈے کو امیدوار بنایا ہے۔ لکھنؤ مشرقی اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے پارٹی نے آلوک کشواہا کو امیدوار بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی ایس پی نے گونڈا سیٹ سے سوربھ کمار مشرا، ڈومریاگنج سیٹ سے محمد ندیم مرزا اور سنت کبیر نگر سیٹ سے ندیم اشرف کو ٹکٹ دیا ہے۔ پارٹی نے ایس سی کے لئے ریزرو سیٹ بارابنکی سیٹ سے شیوکمار دوہرے اور اعظم گڑھ سیٹ سے مسعود احمد کو امیدوار بنایا ہے۔

بی ایس پی کی طرف سے اعلان کردہ 6 امیدواروں کی فہرست میں 3 مسلم چہرے ہیں۔ پارٹی نے دو برہمنوں پر بھی داؤ لگایا ہے۔ پارٹی نے ایک ریزرو سیٹ سے شیڈول کاسٹ کے امیدوار کو بھی ٹکٹ دیا ہے۔ بی ایس پی امیدواروں کی یہ 11ویں فہرست ہے۔ اس سے پہلے پارٹی 10 فہرستیں جاری کر چکی ہے اور 75 سے زیادہ سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔

بی ایس پی نے دوسری بار اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار تبدیل کیا ہے۔ بی ایس پی نے پہلے اپنے سابق ریاستی صدر بھیم راج بھر کو اس سیٹ کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا تھا۔ بعد میں پارٹی نے سلیم پور لوک سبھا سیٹ سے بھیم کو کھڑا کرنے کا اعلان کیا اور صبیحہ انصاری کو اعظم گڑھ سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا اور اب مسعود احمد کو ٹکٹ دیا ہے۔

اعظم گڑھ سیٹ سے بی جے پی نے دنیش لال یادو نرہوا کو دوبارہ میدان میں اتارا ہے، جبکہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے دھرمیندر یادو کو ٹکٹ دیا ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اس سیٹ سے الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔