تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ چندرشیکھر راؤ کے خلاف الیکشن کمیشن کا سخت ایکشن، انتخابی تشہیر پر لگی پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2024, 11:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 2/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کے سربراہ کے. چندرشیکھر راؤ (کے سی آر) کو کانگریس کے خلاف ان کے قابل اعتراض تبصروں کے لیے 48 گھنٹے تک انتخابی تشہیر کرنے سے روک دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 اپریل کو سرسیلا میں پریس کانفرنس کے دوران چندرشیکھر راؤ کا تبصرہ مثالی ضابطہ اخلاق کے التزامات اور اس کے گائیڈلائنس کی خلاف ورزی تھی۔

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کی انتخابی تشہیر پر پابندی بدھ کی شب 8 بجے سے نافذ العمل ہوگی اور جمعہ کی شب 8 بجے تک یہ پابندی ختم ہو جائے گی۔ اپنے حکم میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ’’کمیشن بی آر ایس چیف کے. چندرشیکھر راؤ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق معاملے میں جاری کیے گئے یا مستقبل میں جاری کیے جانے والے کسی بھی حکم/نوٹس پر منفی اثر ڈالے بغیر، 5 اپریل کو سرسیلا میں ان کی پریس کانفرنس کے دوران ان کے ذریعہ دیے گئے متنازعہ بیان کی سخت مذمت کرتا ہے۔‘‘

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’کمیشن ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 324 اور اس سلسلے میں اہل دیگر سبھی طاقتوں کے تحت بی آر ایس چیف کے. چندرشیکھر راؤ کو کسی بھی عوامی میٹنگ، عوامی جلوس، عوامی ریلیوں، تقاریب اور انٹرویو منعقد کرنے سے یکم مئی کی شب 8 بجے سے 48 گھنٹوں کے لیے روک لگاتا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔