شکست کے خوف میں مبتلا پی ایم مودی ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2024, 11:54 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 2/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نےآج ایک بار پھر پی ایم مودی پر اپنی تقریروں کے دوران جھوٹ بولنے کا سنگین الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایک حیران، مایوس اور شکست خوردہ وزیر اعظم کی باتیں سنیے: کانگریس آپ کے گھر کا کمرہ چھین لے گی، کانگریس آپ کے گلے کا منگل سوتر چھین لے گی، کانگریس آپ کی بھینس چھین لے گی۔‘‘

اپنے پوسٹ میں راہل گاندھی آگے لکھتے ہیں کہ ’’نریندر مودی ایسی بہکی بہکی اور جھوٹی باتیں اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ کانگریس ان کی 300 میں سے 150 سے زیادہ سیٹیں چھین کر حکومت بنا رہی ہے۔ اس خوف میں مودی، وزیر اعظم (عہدہ) کے وقار کو بھول کر ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں۔‘‘

اس سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو سرمایہ داروں کا ’متر‘ (دوست) قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’انڈیا اتحاد کی حکومت عوام سے لے گی نہیں، انھیں دے گی۔ اتنا ہی پیسہ جتنا مودی نے اپنے ارب پتی متروں پر لٹایا ہے۔ ہماری حکومت ’اڈانیوں‘ کی نہیں ’ہندوستانیوں‘ کی ہوگی۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی لگاتار انتخابی تشہیر کے دوران اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مودی حکومت اور اس کی عوام مخالف پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ خصوصاً وزیر اعظم نریندر مودی پر بار بار جھوٹ بولنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ خاص طور سے راجستھان کے بانسواڑہ میں جب سے پی ایم مودی نے ’منگل سوتر‘ پر مبنی متنازعہ بیان دیا ہے، تب سے راہل گاندھی سمیت کانگریس کے سرکردہ لیڈران حملہ آور دکھائی دے رہے ہیں۔ ملکارجن کھڑگے، پرینکا گاندھی، جئے رام رمیش جیسے لیڈران اپنی ہر تقریر میں پی ایم مودی کے ذریعہ ’منگل سوتر‘ پر دیے گئے بیان کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔