ملک کی کسی بھی ریاست میں آکاشوانی مرکز کو بند نہیں کیا جائے گا: پرسار بھارتی کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th January 2021, 12:26 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:14؍جنوری (ایس اؤ نیوز)ملک کی کئی ایک ریاستوں میں آکاشوانی مراکز کو بند کئے جانے  کی ملک کے کئی ایک اخباروں اور میڈیا میں خبریں  شائع ہوئی تھیں جس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ نے متعلقہ خبر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں اکاشوانی مرکز کو بند نہیں کیا جائیگا۔

پرسار بھارتی کی طرف سے کہاگیا ہےکہ ملک کی کسی بھی ریاست یایونین ٹریٹوری میں کسی بھی آکاشوانی کے مرکز کو بند نہیں کیاجارہاہے نہ ان مراکز کادرجہ چھوٹا کیا جارہاہے اور نہ ہی اس کو تبدیل کیا جارہاہے۔ اس کے بجائے آکاشوانی کی طرف سے عوام کو ترغیب دینے کے لئے لسانی، تہذیبی ، ثقافتی اور جغرافیائی تنوع کو پیش کرنے والے پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ مزید اس کو مضبوط ومستحکم کیاجائے گا۔ جس کے لئے سال 2021-2022میں 100سے زائد نئے ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کو قائم کئے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...