ایشیا کپ کے بعد ’وزڈن‘ نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کیا اعلان، وراٹ کوہلی کا نام غائب

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2023, 11:17 AM | اسپورٹس |

ممبئی، 19/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستانی ٹیم نے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ پر قبضہ کر عالمی کپ کے لیے اپنی تیاریوں کا برملہ اظہار کر دیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے فائنل مقابلہ میں سری لنکا کو 10 وکٹ سے شکست دے کر کئی ریکارڈ بنائے، اور پورے ٹورنامنٹ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اعلیٰ درجہ کی رہی۔ اب جبکہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ ختم ہو گیا ہے، تو ’وِزڈن‘ نے اپنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس میں وراٹ کوہلی کو جگہ نہیں ملی ہے۔

دراصل ایشیا کپ میں وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف تو شاندار سنچری لگائی، لیکن پھر سری لنکا کے خلاف وہ جلدی پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھی کوہلی کوئی کمال نہیں کر پائے اور جب فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو جیت کے لیے محض 51 رنوں کا ہدف ملا تو وراٹ کوہلی کو بلے بازی کا موقع ہی نہیں مل سکا۔ یہی وجہ ہے کہ وِزڈن کی ٹیم میں وراٹ کوہلی کا نام شامل نہیں ہے۔

وِزڈن نے اپنی ٹیم میں بطور اوپنر روہت شرما اور شبھمن گل کا انتخاب کیا ہے۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پر سری لنکائی کھلاڑی کسل مینڈس کو جگہ ملی ہے اور چوتھے نمبر پر پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ کے ایل راہل بھی اس ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ اس کے علاوہ اس ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بطور آل راؤنڈر بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن، ہندوستانی کھلاڑی ہاردک پانڈی اور سری لنکا کے دُنتھ ویلالاگے کو جگہ ملی ہے۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ہندوستانی اسپن گیندباز کلدیپ یادو، پاکستانی تیز گیندباز حارث رؤف اور ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج کو بھی جگہ ملی ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو اس ٹیم میں 6 ہندوستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ پاکستان و سری لنکا کے 2-2 کھلاڑی اور بنگلہ دیش کے 1 کھلاڑی کو جگہ ملی ہے۔ نیپال اور افغانستان کا کوئی بھی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں ہے۔

وِزڈن ٹیم آف دی ٹورنامنٹ: روہت شرما، شبھمن گل، کسل مینڈس، محمد رضوان، کے ایل راہل، شکیب الحسن، ہاردک پانڈیا، دُنتھ ویلالاگے، حارث رؤف، کلدیپ یادو اور محمد سراج۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...