لبنان مالی بحران کا شکار اور حزب اللہ کے پاس ڈالروں کے انبار

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 2nd December 2019, 10:47 PM | عالمی خبریں |

 بیروت، یکم دسمبر(آئی این ایس انڈیا) گذشتہ کئی ہفتوں سے لبنان بدترین مالی بحران کے بعد شدید عوامی احتجاج کا سامنا کررہاہے اور دوسری طرف ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ ملیشیا کے قبضے میں امریکی کرنسی ڈالروں کیانبار دیکھے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند گھنٹوں سے لبنان میں سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں جن میں ڈالروں کی بڑی تعداد دکھائی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ان فوٹیج کے بارے میں سماجی کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ یہ حزب اللہ کے قبضے میں موجود ڈالروں کی ہیں۔سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ملک اس وقت شدید مالی بحران کاشکار ہے اور حزب اللہ خزانے پرسانپ بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔ اگرچہ ان ویڈیوز کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کی گئی، حکومت اور حزب اللہ کی طرف سے بھی کوئی باضابطہ رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔تاہم یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ ویڈیوز میں دکھائی گئے ڈآلر اگر حزب اللہ کے ہیں تو اس کے پاس اتنی رقم کہاں سے آئی؟۔ حالیہ ایام میں لبنانی بنکوں کی طرف سے ڈالرجاری کرنے کاعمل بھی روک دیاگیا تھا۔سوشل میڈیا پر حزب اللہ کے قبضے میں ڈالر کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں ڈالروں سے بھرے بکس دکھائے گئے ہیں جب کہ دوسری فوٹیج میں ایک شخص کو ڈالروں کو مشین کے ذریعے چیک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ذرائع کو یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ آیا واقعی ڈالروں والی ویڈیوز حزب اللہ کی ہیں اور یہ کب اور کہاں بنائی گئی ہیں؟۔دوسری طرف حزب اللہ امریکا کی ایران پر عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے باعث امداد نہ ملنے پر مشکل سے دوچار ہے اور اس نے اپنے ملازمین کی تنخواہیں بھی روک لی ہیں۔اگرچہ حال ہی میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے ایک ٹی وی چینل پر نشر کی گئی تقریر میں کہا تھا کہ ایسا وقت آسکتا ہے کہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی نہ کرسکے۔ فوج ختم ہوجائے، تمام سکیورٹی ادارے مشکلات سے دوچار ہوجائیں اور ملک تباہ ہوجائے مگر میں یقین دلاتا ہوں کہ اس مشکل وقت میں بھی حزب اللہ اپنے ملازمین کی باقاعدگی کے ساتھ تنخواہیں جاری رکھے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔