سرسی میں اتر کنڑا ایم پی اننت کمار ہیگڈے کے حامیوں کا اجلاس - پارلیمانی انتخاب کے لئے ماحول بنانے کی کوشش - پارٹی لیڈروں کی آنکھیں ہوگئیں لال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th January 2024, 12:57 PM | ساحلی خبریں |

سرسی  9 / جنوری (ایس او نیوز) ایسا لگتا ہے کہ گذ شتہ تین سال سے سیاسی طور پر الگ تھلگ رہنے والے اتر کنڑا ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے اب پارلیمانی الیکشن میں سرگرم ہونے کا من بنا لیا ہے اس لئے اپنے حامیوں کے اجلاس منعقد کرتے ہوئے پارٹی پر دباو بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے ۔ جبکہ اننت کمار ہیگڈے  کی اس حرکت سے بی جے پی  لیڈروں کی آنکھیں لال ہوگئی ہیں اور پیشانی پر بل نظر آنے لگے ہیں ۔

    اتر کنڑا سیٹ سے چھ مرتبہ پارنی الیکشن جیتنے والے اننت کمار ہیگڈے نے اپنی بیماری اور دوسرے اسباب سے سیاسی سنیاس لینے اور آنے والے لوک سبھا الیکشن میں حصہ نہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا ۔ گزشتہ تین برس سے سیاسی سرگرمیوں سے اپنے آپ کو پوری طرح دور کر لیا تھا ۔ اسمبلی الیکشن کے پس منظر میں وزیر اعظم نریندرا مودی کی آمد کے موقع پر بھی کنارہ کشی اختیار کی تھی ۔ 

    اب پتہ چلا ہے کہ پارلیمانی الیکشن قریب آتے ہی اننت کمار نے سابقہ روایت کے مطابق اپنی طاقت کا مظاہرا کرنے کے لئے اپنے حامیوں کا اجلاس طلب کرنے اور پارٹی لیڈروں پر دباو بنا کر ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش شروع کی ہے ۔ لیکن تین سال تک پارٹی کے لئے کوئی سرگرمی نہ دکھانے اور گزشتہ اسمبلی الیکشن میں پارٹی کے لئے مہم نہ چلاتے ہوئے ضلع اتر کنڑا میں پارٹی کی شکست کا سبب بننے والے اننت کمار ہیگڈے کی یہ بات بی جے پی لیڈروں کو ہضم  نہیں ہو رہی ہے ۔ بی جے پی کے اندر ہی اب اس طرح کی کوشش کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہے اور اندرونی طور پر حمایت اور مخالفت کا رنگ ابھرنے لگا ہے ۔ 

    معلوم ہوا ہے کہ ابھی حال ہی میں اننت کمار ہیگڈے نے ہلیال کا دورہ کیا اور اس موقع پر پارٹی لیڈروں اور کارکنان کا اجلاس منعقد کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں نے اس طرح کا اجلاس منعقد کرنے سے  منع کر دیا جس کے بعد اجلاس منسوخ کر دیا گیا ۔ اس پس منظر میں اننت کمار نے اپنے چند مخصوص حامیوں سے بات چیت کی اور واپس لوٹنے پر اکتفا کیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔