کاروار میں ڈی سی کی نگرانی میں ضلع کے تمام چیف آفیسران کی میٹنگ : میونسپالٹی کے کاموں کی فہرست ضلع انتظامیہ کو سونپنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th March 2019, 9:24 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :13؍مارچ (ایس او نیوز) مقامی میونسپالٹی کی طرف سے انجام دئیے جارہے تعمیراتی کاموں کی فہرست ارسال کرنے اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے متعلقہ میونسپالٹیوں کے چیف آفیسروں کو ہدایات جاری کی ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے چلتے تمام شہری و مقامی میونسپالٹی چیف آفیسروں کی میٹنگ منعقد کرتے ہوئے ڈی سی نے ہدایات دی ہیں کہ لوک سبھا انتخابات کے پس منظر میں کوئی بھی نئے تعمیراتی کاموں کے  ٹینڈر کا اعلان نہ کیا جائے  اور جو ٹینڈر ہوگئے ہیں اور جاری کاموں کی مکمل فہرست ضلع انتظامیہ کو سونپنا جائے۔

انہوں نے بتایاکہ پینے کے پانی سمیت عوام کی اشد ضروری کاموں کو انجام دینے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، مگر اس کا خاص خیال رکھیں کہ  سہولیات فراہم کرتے وقت  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ ہوتی ہو اور کام انصاف پر مبنی ہو۔ چونکہ اس وقت تمام میونسپالٹیوں میں انتظامیہ آفیسر س ہیں  اس لئے چیف آفیسرس  جو بھی فیصلے کریں قانون کے مطابق کریں، اور اس کو انتظامیہ افسرس  کے سامنے رکھیں۔

انتخابات کے متعلق بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کو لے کر بڑے بڑے جلوس، جلسے ، ریلی سمیت مختلف پروگرامات کے لئے سیاسی جماعتوں کو منظوری دینے میں یکساں مواقع فراہم کریں ، اپنے اپنے علاقوں میں ضابطہ اخلاق کے مطابق درست فیصلے لیا جائیں۔ میٹنگ میں ایڈیشنل  ڈی سی ناگراج سنگریر، شہری ترقی بورڈ یوجنا کے ڈائرکٹر ورکت مٹھ، معاون انجنئیر آر پی نایک ، کاروار بلدیہ کمشنر ایس یوگیشور سمیت مختلف شہروں کے چیف آفیسرس موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔