ایران کو عسکری سبق نہ سکھایا تو مزید حملوں کے لیے تیار رہیں: امریکی تھنک ٹینک

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 3rd October 2019, 8:44 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 3اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) ایک معروف امریکی تھنک ٹینک نے زور دیا ہے کہ ایران کو عسکری کارروائی کے ذریعے سزا دی جائے اور تہران کو منہ توڑ جواب دینے کی پالیسی دوبارہ سے اپنائی جائے بصورت دیگر ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کی طرح کے غیر متوقع حملوں کا سامنا کیا جائے۔ وہ حملے جن میں تہران نے تیل بردار جہازوں اور ارامکو میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔اس حوالے سے واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایسٹ پالیسی کی جانب سے جاری رپورٹ میں باور کرایا گیا ہے کہ ایرانی نظام جنگ سے خوف کھا رہا ہے اور وہ اپنی تاریخ کے ایک انتہائی کمزور مرحلے سے گزر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ تھنک ٹینک کے 3 ماہرین نے مشترکہ پالیسی کے ایک سیمینار میں مطالبہ کیا کہ ایران کو سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر خطر ناک حملوں کے سبب سزا ملنی چاہیے۔ ماہرین نے باور کرایا کہ تہران کو مناسب قیمت نہ چکانا پڑی تو وہ اپنی خطرناک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں خارجہ پالیسی پروگرام کی نائب ڈائریکٹر سوان میلونی کا کہنا تھا کہ مئی 2018 میں جب امریکی صدر ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدہ ہوئے تو بہت سے حلقوں نے ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کی خبر دی تھی۔ بعد ازاں ایران کو جلد اندازہ ہو گیا کہ اس پر دباؤ کی پالیسی نے ملک کی معیشت پر براہ راست اثرات مرتب کیے ہیں۔ ایرانی شہریوں نے بھی سابقہ پابندیوں کے مقابلے میں اس بار کی شدت کو زیادہ محسوس کیا۔ جب ایران نے یہ جان لیا کہ وہ انتہائی دباؤ کی مہم کے سامنے ڈٹا نہیں رہ سکتا تو اس نے پھر سے اسی ترکیب کا سہارا لیا جو ماضی میں اس کے لیے بہتر طور مددگار ثابت ہوئی تھی۔ اس ترکیب کا بنیادی خیال یہ ہے کہ جب تم پر ضرب لگائی جائے تو پھر لازم ہے کہ تم زیادہ زوردار ضرب لگاؤ۔غالبا ایران نے یہ روش اپنائی کہ باقاعدگی کے ساتھ اپنے عمومی طریقہ کار کو تبدیل کرے۔ مثلا اس ہفتے ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا تو اگلے ہفتے جوہری معاہدے کی شقوں کی پاسداری میں کمی کر دے۔دوسری جانب امریکی انٹیلی جنس کے ایک ذمے دار اور انسداد شدت پسندی پروگرام کے سینئر مشیر نارمن رول کا کہنا ہے کہ ابھی تک امریکی اور علاقائی سطح پر جوابی کارروائی متوازن رہی۔ سعودی عرب، امارات کویت اور بحرین کا مقصد اور واشنگٹن کا مقصد ایک ہے۔ کوئی بھی اس وقت ایران کے ساتھ تنازع میں پڑنے کو اپنے مفاد میں خیال نہیں رکتا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔