مذہبی تعلیم کے لیے امریکی ریاستیں فنڈنگ کر سکتی ہیں: سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 1st July 2020, 8:53 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،یکم جولائی(آئی این ایس انڈیا) امریکہ کی سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ مونتانا ریاست کا مذہبی اسکولوں کو ٹیکس کریڈٹ سے خارج کرنے کا اقدام خلاف  آئین ہے۔ منگل کو سنایا جانے والا یہ فیصلہ مذہبی اسکولوں کے لیے پبلک فنڈنگ کے حامیوں کے لیے فتح کی نوید لایا جبکہ مخالفین اس فیصلے سے خوش نظر نہیں آئے۔ ان میں ٹیچرز یونین بھی شامل ہے، جس کا خیال تھا کہ اس سے پبلک اسکولوں کی فنڈنگ کا راستہ بند ہو سکتا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ بھی اسے مذہبی آزادی کی جیت قرار دے رہی ہے۔ فیصلے کے حق میں پانچ ججوں نے جبکہ چار ججوں نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مونتانا کا قانون مذہبی سکولوں اور ان خاندانوں کے درمیان فرق کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے جن کے بچے ان سکولوں میں پڑھتے ہیں یا وہ انہیں وہاں پڑھوانے کا ارادہ رکھتے ہیں؛ اور یہ کہ کسی قسم کا امتیازی رویہ برتنا آئین میں درج مذہبی آزادی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ کے چار قدامت پسند ججوں اور چیف جسٹس جان رابرٹس نے اکثریتی فیصلے کے حق میں رائے دی، جب کہ چار آزاد خیال ججوں نے مخالفت کی۔ امریکی آئین کی پہلی ترمیم میں کانگریس کو ایسی قانون سازی سے منع کیا گیا ہے جس کے تحت مذہبی آزادی پر قدغن لگتی ہو؛ ریاستی آئین بھی یہی کہتے ہیں۔ عدالت کے سامنے بھی یہی سوال اٹھایا گیا کہ کیا مذہبی تعلیم کے لیے پبلک فنڈنگ  آئین کی خلاف ورزی ہے؟ سن 2015 میں ریاست مونتانا کی اسمبلی نے ایک پروگرام بنایا جس کے تحت ان افراد کو ٹیکس میں چھوٹ دی جاتی تھی جو ایسے اداروں کو رقم دیتے تھے جو نجی اسکولوں کو وظائف میسر کرتے تھے۔

ان میں بڑی تعداد مذہبی اسکولوں کی تھی۔ مونتانا کے آئین میں گرجا گھروں اور مذہبی سکولوں کو سرکاری امداد دینے پر ممانعت ہے۔ اس لیے یہ قانون بنایا گیا کہ وظائف مذہبی اسکولوں کو نہیں دیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔