خلائی سلامتی کے امریکہ، روس مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th July 2020, 8:46 PM | عالمی خبریں |

نیویارک ،25/جولائی (آئی این ایس انڈیا)امریکہ اور روس کے درمیان 2013 کے بعد خلائی سلامتی کے پہلے باضابطہ باہمی مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے۔یہ مذاکرات امریکہ کی جانب سے اس الزام کے بعد ہو رہے ہیں کہ روس نے اس ماہ سیارہ شکن خلائی ہتھیار کا تجربہ کیا ہے۔

امریکہ کے بین الاقوامی سلامتی اور جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر فورڈ نے کہا ہے کہ ان کا ملک خلا میں ذمے دارانہ رویے کا معمول جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور انتہائی استحکام، اعتبار اور بحران کو حل کرنے کے طریقوں کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ خلائی سلامتی کے مذاکرات پیر کو یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہوں گے۔کرسٹوفر فورڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین نے پہلے ہی خلا کو جنگ کا میدان بنا دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ امریکی خلائی کمان کے مطابق اس کے پاس شواہد ہیں کہ روس نے سیارہ شکن ہتھیار کا تجربہ 15 جولائی کو کیا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ روسی دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ زمین کے مدار میں سیارے تباہ کرنے کے قابل ہیں۔ یہ ان کا پریشان کن، اشتعال انگیز، خطرناک اور احمقانہ اقدام ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم اپنا پیغام انھیں سمجھا سکتے ہیں اور دوسرے ملکوں کے لیے خلا میں ذمے دارانہ رویے اور تحمل کا مظاہرہ کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ اس طرح کا معاملہ ہے جو مستقبل میں بہت جلدی اور برے طریقے سے قابو سے باہر ہوسکتا ہے۔ انھوں نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کون کرے گا اور کیا 2010 کا وہ معاہدہ ممکنہ طور پر تبدیل کیا جاسکتا ہے جس میں دونوں ملکوں نے استعمال کے لیے تیار جوہری ہتھیاروں کی تعداد 1550 رکھنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی مارشل بلنگزلی نے 22 جون کو ویانا میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئیری ریابکوف سے انسداد اسلحہ مذاکرات کے بعد صحافیوں کو بتایا تھا کہ مزید بات چیت جولائی کے آخر یا اگست کے آ غاز میں ہوسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔