فلوریڈا کے بحری اڈے پرفائرنگ سے چار افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 7th December 2019, 6:13 PM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن 7دسمبر (آئی این ایس انڈیا) فلوریڈا میں امریکی بحری اڈے پر جمعے کے روز فائرنگ کے ایک واقعے میں چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ریاست فلوریڈا کے گورنر اور دیگر اہلکاروں نے بتایا ہے کہ مشتبہ حملہ آور سعودی فضائیہ کا اہلکار تھا، جو فوجی تربیت کے حصول کے لیے امریکہ میں تھا۔بحریہ اور مقامی پولیس ذرائع کے مطابق، حملے کا یہ واقعہ پینساکولا کے بحری اڈے پر پیش آیا جس میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔اس ہفتے امریکی فوجی تنصیب پر گولیاں چلنے کا یہ دوسرا مہلک واقعہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس دوران انھوں نے ہلاک ہونے والوں کے لیے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدری کا اظہار کیا۔ٹرمپ نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ بادشاہ نے کہا کہ حملہ آور کی اس وحشیانہ حرکت نے سعودی عوام کو شدید برہم کیا ہے؛ اور ایسا عمل کرنے والا شخص کسی طور پر بھی سعودی عوام کے جذبات کی نمائندگی نہیں کرتا، جو امریکی عوام کو چاہتے ہیں۔فلوریڈا کے گورنر، رون دے سانتس نے بتایا ہے کہ مشتبہ شخص سعودی شہری تھا جو بحری اڈے پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ بحری تربیت کے اس پروگرام میں ایک طویل عرصے سے امریکی اتحادی شریک ہوتے رہے ہیں؛ اور یہ کہ اس پْرتشدد واقعے کے محرک کے بارے میں ابھی تفتیش جاری ہے۔دے سانتس نے جمعے کے دن ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے اس معاملے پر کئی قسم کے سوال ذہن میں آتے ہیں کہ یہ غیر ملکی شخص، جو سعودی عرب کی فضائیہ کا حصہ تھا، ہماری سرزمین پر تربیت حاصل کر رہا تھا۔مشتبہ شخص نے حملے کے دوران ہینڈگن سے فائر کیا، جب بحریہ کے اڈے کی عمارت کے دو منزلہ کلاس رومز میں تربیتی نشست جاری تھی۔پولیس کے سربراہ، ڈیوڈ مورگن نے کہا ہے کہ ”جائے واردات دیکھنے کے بعد یوں لگا جیسے کسی فلم کے سیٹ کا منظر ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔