امریکہ روس پر پابندی کا اعلان کر سکتا ہے: رپورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 17th March 2021, 11:14 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،17؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے لئے اگلے ہفتے روس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرسکتا ہے۔ سی این این نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے ایک رپورٹ میں منگل کو یہ اطلاع دی۔ اس رپورٹ کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ امریکہ اگلے ہفتے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے روس کے خلاف پابندی کا اعلان کرے گا۔

امریکی قومی انٹلیجنس کونسل کی ایک رپورٹ میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو کمزور کرنے کا اختیار دیا تھا۔ امریکی قومی انٹلیجنس کونسل نے منگل کے روز ایک رپورٹ میں اس کا انکشاف کیا۔

رپورٹ کے مطابق کونسل نے کہا ’’ہم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ ولادیمیر پوتن نے روسی حکومت کے کچھ عہدیداروں کو صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی امیدواری کو کمزور کرنے کا کام سونپا تھا‘‘۔ روسی عہدیداروں کو سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دعویداری کو مستحکم کرنے، ووٹنگ کے عمل پر امریکی عوام کے اعتماد کو کمزور کرنے اور امریکہ میں سماجی و سیاسی عمل کو درہم برہم کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔