امریکی کانگریس میں بھارت مخالف قرار داد پیش، مسلمانوں کے ساتھ امیتازی سلوک پر اظہار ناراضگی

Source: S.O. News Service | Published on 25th June 2022, 11:24 AM | عالمی خبریں |

 واشنگٹن ،25؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی )امریکی قانون ساز الہان عمر نے کانگریس (امریکی پارلیمنٹ ) میں بھارت مخالف قرارداد پیش کی ہے جس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذہبی اور ثقافتی اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارتی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے اور بھارت کو باضابطہ طور پر خصوصی تشویش والے ملک کے طور پر نامزد کرے۔

امریکی قانون ساز الہان عمر نے کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی ہے، جس میں محکمہ خارجہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والا ملک قرار دے۔الہان عمر ڈیموکرٹیک کی رکن ہیں اس قرار داد کو آل ڈیموکریٹ نمائندے راشد و طلیب ، تم میک گورن اور جو آن در گاس کی بھی حمایت حاصل ہے۔

الہان عمر اور راشدہ طلیب کا نگریس میں پہلی مسلم امریکی  خواتین ہیں اور وہ دونوں دیگر مسائل کے علاوہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور ان کو درپیش چیلنجز پر دنیا کی توجہ مرکوز کراتی رہتی ہیں۔ بدھ کو پیش کی گئی بھارت مخالف قرارداد میں سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بھارت کو بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت امریکہ کی طرف سے پیش کی جانے والی درجہ بندی میں خصوصی تشویش کا ملک کے طور پر نامزد کریں ۔

الہان عمر نے کہا، مذہبی اور ثقافتی اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارتی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا چاہیے۔حالیہ برسوں میں بھارتی حکومت مسلمانوں، عیسائیوں ، سکھوں اور دلتوں کے خلاف جابرانہ پالیسیاں بڑھا رہی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ بھارت کے موقف کی حقیقت کو تسلیم کرے اور اس ملک کو باضابطہ طور پر خصوصی تشویش والے ملک کے طور پر نامزد کرے۔

امریکی وزیر خارجہ الہان عمر کی قرار دادا مریکی کمیشن  براۓ بین الاقوامی مذہبی آزادی کی ایک حالیہ رپورٹ پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے، جو کہ کانگریس کی طرف سے قائم کی گئی ایک سرکاری ایجنسی ہے، قرارداد میں بار بار رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔رپورٹ میں محکمہ خارجہ سے بھارت کو خصوصی تشویش کا ملک قرار دینے کی بھی سفارش کی گئی۔ لیکن سفارش قبول نہیں کی گئی۔

در اصل امریکی محکمہ خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کے متعلق کہا تھا کہ 2021 میں بھارت میں اقلیتی برادر پوں اور مذہبی مقامات پر سال بھر حملے کیے گئے ، جن میں قتل اور دھمکیاں بھی شامل ہیں۔ ماضی میں کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلوں پر بھی الہان عمر ا پنی آواز بلند کر چکی ہیں اور ا پر یل  میں انھوں نے  پاکستان کا بھی دورہ کیا تھا اور اس دوران عمر نے پاکستان  کے زیر قبضہ کشمیر کا بھی دورہ کیا اور وہاں قیام کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مودی انتظامیہ کی مسلم مخالف بیان بازی کے بارے میں بات کی ۔

بھارت نے اس دورے پر شدید ردعمل  کا اظہار کیا تھا اور بھارتی وزیر خارجہ کے ترجمان نے کہا، ”ہم نے دیکھا ہے کہ امریکی نمائندے ا لہان عمر نے مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ایک حصے کا دورہ کیا ہے، جو اس وقت غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے، اگر اس طرح کی سیاست دان اپنے گھر میں اپنی تنگ نظر سیاست چلاتی ہیں تو میدان کا مسئلہ ہے لیکن اس کام کے لیے اگر وہ ہماری علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتی ہیں تو یہ ہمارا مسئلہ بن جاتا ہے۔ یہ قابل مذمت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔