ایران امریکی فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا : وال اسٹریٹ جرنل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th May 2019, 4:54 PM | عالمی خبریں |

 دبئی  7مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف حالیہ اقدامات کے پیچھے واشنگٹن کو گزشتہ ہفتے حاصل ہونے والی معلومات کا ہاتھ ہے۔

اخبار کے مطابق مذکورہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے عراق اور شام میں امریکی فورسز کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ معلومات کے مطابق ایران نے آبنائے باب المندب میں حملوں کے لیے اپنے ایجنٹوں کے ساتھ رابطہ کاری کی تھی۔ اس کے علاوہ ایران کی جانب سے خلیج میں ڈرون طیاروں کے ذریعے حملوں کا بھی امکان تھا۔

وہائٹ ہاؤس نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ وہ طیارہ بردار جہاز تعینات کرنے جا رہا ہے جو "تشویش ناک انتباہات" کے سبب تہران کو دیا جانے والا ایک واضح پیغام ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع کے امور کے ناظم پیٹرک شنہن کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی میں طیارہ بردار بحری جہاز اور بم بار ٹاسک فورس کی از سر نو تعیناتی ایرانی فورسز کی جانب سے سنجیدہ خطرے کے اشاروں کا جواب ہے۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن نے ایران کی جانب سے جارحیت کے مترادف سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن یا اس کے حلیفوں کے مفادات پر کسی بھی حملے سے خبردار کرتے ہوئے باور کرایا کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں 3 امریکی ذمے داران نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر پیر کے روز برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس نے ایران اور اس کے زیر انتظام فورسز کی جانب سے عراق میں امریکی افواج کے خلاف "متعدد اور سنجیدہ خطرات" کا پتہ چلایا ہے۔ ذمے داران کے مطابق شام اور ملحقہ سمندروں میں بھی امریکی افواج کے خلاف کارروائی کے اندیشے ہیں۔

ایک ذمے دار کے مطابق انٹیلی جنس کی معلومات میں اُن مقامات کی تفصیلات پیش کی گئیں جہاں امریکی افواج کو ممکنہ حملوں کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

اس وقت امریکی فوج کے تقریبا 5200 اہل کار عراق میں اور 2000 سے کم اہل کار شام میں موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔