امریکہ میں پھر اندھا دھند فائرنگ، ریاست میری لینڈ میں 3 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2022, 7:27 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،10؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  امریکی ریاست میری لینڈ کے اسمتھسبرگ میں ایک مشین پلانٹ میں ہوئی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ واشنگٹن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق، یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر 2:30 بجے کے قریب پیش آیا۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق مشتبہ واردات کو انجام دینے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم بعد میں مقامی پولیس نے اس کا سراغ لگا لیا۔ اس دوران سیکورٹی فورس کے ایک جوان کے ساتھ اس کی مڈبھیڑ بھی ہوئی۔ اس کی گاڑی سے ایک سیمی آٹومیٹک پستول برآمد ہوا ہے۔

مشتبہ شخص کی شناخت ویسٹ ورجینیا کے رہنے والے 23 سالہ مولینڈور کے طور پر ہوئی ہے جس کاتعلق لاطینی امریکہ سے ہے۔ وہ فی الحال کولمبیا مشین انک نامی اس مینوفیکچرنگ پلانٹ میں کام کرتاتھا۔ حراست میں لینے کے بعد اسے علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے خلاف الزامات عائد ہونا باقی ہیں۔

اس نے یہ کس مقصد کے لیے کیا، فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا۔ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے تین افراد کی شناخت چارلس ایڈورڈ مینک جونیئر (31)، جوشوا رابرٹ والیس (30) اور مارک ایلن فری (50) کے طورپرہوئی ہے۔ اسمتھسبرگ، واشنگٹن ڈی سی سے تقریباً 110 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال مغرب میں واقع ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔