اقوام متحدہ کا نئے سال کا پیغام پہلی بار اردو ترجمہ کیساتھ نشر

Source: S.O. News Service | Published on 31st December 2020, 6:55 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،31 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا نئے سال کا پیغام پہلی بار اردو ترجمہ کے ساتھ نشرکیا گیا۔اقوام متحدہ میں عمومی طور پر پیغامات 6 زبانوں میں نشر کیے جاتے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کی 6 سرکاری زبانیں عربی، چینی، انگریزی، فرانسیسی، روسی اور ہسپانوی ہیں۔اس عالمی فورم پر ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کو صرف6 زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان اردو ترجمے میں بھی نشر کیا گیا۔

انتونیو گوتیرس نے اپنے پیغام میں کہا عزیز دوستو!2020 آزمائشوں اور سختیوں کا سال رہا۔ کورونا وائرس نے ہماری زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور اس کے سبب دنیا کو دکھ اور تکالیف دیکھنی پڑیں۔ ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ بہت ساری قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور یہ وبا اب بھی پھیل رہی ہے۔ اس کی وبا کی نئی شکلیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔غربت، عدم مساوات اور بھوک بڑھ رہی ہے، ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں، قرضے بڑھ رہے اور بچوں کو بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا۔

انہوں نے کہا گھریلو تشدد بڑھ رہا اور ہر جگہ عدم تحفظ پایا جاتا ہے لیکن ایک نیا سال آرہا ہے جس میں ہمیں امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔ لوگ اپنے آس پاس حتی کے اجنبی افراد کی بھی مدد کر رہے ہیں۔ اگلی صفوں میں کام کرنے پر تن، من اور دھن کی بازی لگا رہے ہیں۔ سا ئنسدان کم ترین مدت میں ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماحولیاتی تباہی سے بچا ؤکیلئے ممالک نئے معاہدے کر رہے ہیں،اگر ہم مل کر کام کریں گے تو امید کی کرنیں پوری دنیا پر پھیل سکتی ہیں، سب سے مشکل ترین سال کا یہی سبق ہے،ماحولیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس سے صرف متحد ہوکر ہی نمٹا جا سکتا ہے تاکہ ایک پائیدار مستقبل کی طرف بڑھا جا سکے،سال2021 کیلئے اقوام متحدہ کو عزم یہ ہے کہ 2050 تک کاربن سے پاک گیسوں اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے،ہر حکومت، شہری اور کاروباری ادارہ اس مقصد کے حصول میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

آئیے مل کر ایک دوسرے کے ساتھ اور ماحول کے ساتھ امن کا رشتہ قائم کریں اور ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کریں،کورونا وائرس کا پھیلا ؤروکیں اورسال2021 کوبحالی کا سال بنائیں۔ تباہ کن وائرس کے اثرات سے بحالی، معیشتوں اور معاشروں کی بحالی میں اقوام متحدہ کی طرف سے آپ سب کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔